مضامین ناصر — Page 6
جماعت احمدیہ کے خلاف ہندوؤں کی حال آج اس آخری جنگ کا وقت ہے۔جو خدا اور شیطان کے درمیان ہونی تھی جو حق اور باطل کے درمیان چھڑنی تھی اور جس میں شیطان نے اپنی تمام فوجوں کو جمع کر کے سچائی کے مٹانے میں مصروف ہونا تھا اور خدا تعالیٰ نے اپنی تو حید کو دنیا میں کامل طور پر پھیلانا تھا۔آج اس آخری فیصلہ کا دن ہے جس کی خبر پہلے نوشتوں میں آئی ہے اور جس کے بعد اس کرہ ارض پر گویا اسلام ہی اسلام نظر آئے گا۔ان مذا ہب میں سے جو نور سے نفرت کرنے والے اور ظلمت سے پیار۔ہاں اُن مذاہب میں سے جو آج باطل کی فوج کہلانے کے حقدار ہیں۔دو مذہب ایسے ہیں جو اسلام کے بدترین دشمن ہیں اور جن کا نمبر حق کی مخالفت اور سچائی کی تکذیب میں دیگر مذاہب سے بہت بڑھا ہوا ہے۔جن کا دن رات کا کام ہی اسلام کے مٹانے کی کوشش کرتے رہنا اور جن کا شیوہ ہی خدا تعالیٰ کے دین کے خلاف زہر اگلنا ہے۔ان میں سے ایک عیسائیت ہے اور دوسرا ہندومت۔میں اس وقت عیسائیوں کی ان مساعی کے متعلق کچھ نہیں لکھنا چاہتا جو وہ اسلام کی مخالفت میں کرتے ہیں۔ہاں ہندوؤں کے متعلق میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ہر جائز و نا جائز طریق سے اسلام کی مخالفت میں لگے ہوئے ہیں اور چونکہ انہوں نے مذہب اور سیاست کو ایک ہی بنالیا ہے۔اس لئے بوجہ اس کے کہ وہ بہت مالدار ہیں اور مسلمانوں کا لہو چوس چوس کر جونک کی طرح موٹے ہو رہے ہیں۔وہ اپنے مذہب کی اشاعت میں پانی کی طرح روپیہ بہاتے ہیں اور ان میں ایسے لوگ شامل ہیں جن کے نزدیک روپیہ کی طمع اور لالچ دے کر کسی کو ہندو بنانا نا پسندیدہ نہیں۔یتیم بچوں اور اکیلی دو کیلی عورتوں کو بہکا کر لے جانے سے انہیں عار نہیں۔خلاف واقعہ باتیں سنا کر اور مسلمانوں کے مظالم کے جھوٹے قصے بنا کرلوگوں تک پہنچانے اور اس طرح پر ان کو اسلام سے متنفر کرنا تو ان کے نزدیک ایک معمولی بات ہے غرضیکہ ہر قسم کے