مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 55 of 239

مضامین ناصر — Page 55

۵۵ اشتراکیت کے اقتصادی اصول نقادی اصول کا اسلامی اقتصادی اصول سے موازنہ تقریر ارشاد فرموده جلسه سالانه ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۵ء) انبیاء کے بعثت کی غرض اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر قوم اور ہر زمانہ میں انبیاء علیہم السلام مبعوث ہوتے رہے ہیں۔جن کے آنے کی غرض ایک طرف بنی نوع انسان کا اپنے خالق اور رب سے حقیقی تعلق کا قیام اور دوسری طرف انسان کے تمدنی اور معاشرتی تعلقات کو استوار کر کے عدل وانصاف کی بنیادوں پر قائم کرنا ہوتی رہی ہے۔اقتصادی نظام کا قیام ہر نبی اپنی امت کے لئے ایک اقتصادی نظام قائم کرتا ہے جس کے بغیر اقتصادی مظالم کو دور نہیں کیا جاسکتا۔حضرت آدم علیہ السلام کی موعودہ جنت جس میں کوئی شخص بھوکا پیاسا تھا نہ نگا۔اور جس میں ہر شخص کے پاس سردی گرمی کے بچاؤ کے لئے رہنے کی جگہ تھی۔اسی اقتصادی نظام کے نتیجہ میں پیدا ہوئی۔اس میں شک نہیں کہ امتداد زمانہ کی وجہ سے لوگ اس تعلیم کو بھلا بیٹھے۔ظلمتوں اور ظلموں کی