مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 191 of 239

مضامین ناصر — Page 191

انتظام پر ہیزی ۱۹۱ بیمارا حباب کے لئے پر ہیزی کھانا ڈاکٹر کی تصدیق پر مہیا کیا جاتا ہے۔اس کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹر کی تصدیق اور سفارش کے بعد ناظم متعلقہ یا افسر جلسہ سالانہ کی طرف سے جاری کردہ پرچی ہو۔کارکنان کو ہدایت ہے کہ وہ بغیر اس پر چی کے کھانا جاری نہ کریں۔انتظام طبی امداد احباب کی سہولت کیلئے ہر نظامت حلقہ میں ایک ڈاکٹر متعین ہوتا ہے معمولی قسم کی بیماریوں یا ہنگامی حادثات کے موقعہ پر اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔مستقل اور خطر ناک مریضوں کو فضل عمر ہسپتال میں جا کر با قاعدہ علاج کرانا چاہیے۔پر ہیزی کھانے کے حصول کے لئے بھی ڈاکٹر پر چی کی تصدیق کرے گا۔انتظام صفائی مہمانوں کی جائز ضرورت کے لئے مناسب جگہوں پر مناسب تعداد میں بیت الخلاء بنوا دیئے گئے ہیں۔ہمیں توقع ہے کہ اس سلسلہ میں احباب کو کوئی خاص دقت نہیں ہوگی۔اور یہ امید رکھی جاتی ہے کہ ربوہ میں آنے والے احباب اور خود اہالیان ربوہ ان دنوں میں خصوصاً صفائی کا خاص خیال رکھیں گے۔راستوں میں کسی قسم کی گندگی اور پانی نہیں پھیلایا جائے گا۔جس سے راہ چلنے والوں کو تکلیف ہو۔نہ ہی بچوں کو راستوں میں پاخانہ بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔یہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنی مقدس بستی کو پاک اور صاف رکھنے کی کوشش کریں بے شک انتظام جلسہ اس کے لئے مناسب تعداد میں خاکروب مہیا کرے گا لیکن وہ اپنے فرض کی ادائیگی میں آپ احباب کے تعاون سے ہی کامیاب ہوسکتا ہے۔انتظام پہرہ گیٹ خوراک کی بروقت اور مناسب طریق پر تقسیم کے لئے تینوں لنگر خانوں کے گیٹ پر پہرہ کا