مضامین ناصر — Page 173
۱۷۳ سالانہ اجتماع اور زعماء صاحبان کا فرض جیسا کہ قبل ازیں اعلان کیا چکا ہے انصار اللہ کا نواں سالانہ اجتماع ذکر الہی اور انابت الی اللہ کی مخصوص روایات کے ساتھ انشاء اللہ العزیز یکم ،۳،۲ نومبر ۱۹۶۳ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار ربوہ میں منعقد ہوگا۔اس میں شریک ہونے کی افادیت اور تزکیہ نفوس و تطہیر قلوب کے لحاظ سے اس کی غیر معمولی اہمیت اظہر من الشمس ہے۔جملہ ناظمین، زعماء اعلیٰ اور زعماء صاحبان کا فرض ہے کہ وہ احباب کو بکثرت شمولیت کیلئے مسلسل تحریک فرماتے رہیں۔اس امر کی ذمہ داری براہ راست ان پر عائد ہوتی ہے کہ ان کی اپنی مجلس یا مجالس کے اراکین زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس میں شریک ہو کر تربیت و اصلاح کے اس انمول موقع سے كَمَا حَقُہ مستفیض ہوں۔یہ امر بھی خاص طور پر مد نظر رہے کہ مجلس شوریٰ انصار اللہ میں شرکت کے لئے نمائندگان کے اسماء گرامی کے متعلق اطلاع مرکز میں زیادہ سے زیادہ ۲۰ راکتو بر تک پہنچ جانی چاہیے۔مزید برآں یہ امر بھی از حد ضروری ہے کہ سالانہ اجتماع کا چندہ فوری طور پر مرکز میں بھجوا دیا جائے تا کہ اجتماع کے انتظامات جلد از جلد اور بسہولت پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں۔جَزَاهُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ مرزا ناصر احمد (صدر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ ) (ماہنامہ انصار اللہ ربوہ اکتوبر ۱۹۶۳ ، صفحہ ۲۰) ☆☆