مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 144 of 239

مضامین ناصر — Page 144

ママ یعنی جو مقابل پر آئے گا اس کو آسمانی روکوں کے ساتھ مقابلہ سے روک دیا جائے گا۔تو میں سمجھ گیا کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دشمن لوگ اس کی مثل نہیں لاسکیں گے اور نہ ہی اس جیسی بلاغت اور فصاحت یا حقائق و معارف کا نمونہ دکھا سکیں گے اور یہ بشارت مجھے رمضان شریف کے آخری عشرے میں ملی تھی۔اعجاز المسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۹،۶۸) یہ ایک زبر دست اور انسانی ہاتھوں سے بالاعلمی نشان ہے جس کی نظیر آج تک کوئی نہیں لایا اور قیامت تک اس کی نظیر کوئی نہیں لا سکے گا۔اللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ - (ماہنامہ انصار اللہ ربوہ اکتوبر ۱۹۶۱ء صفحہ ۱۳ تا ۱۵) (بقیہ مضمون میسر نہیں ہوسکا) ☆