مضامین ناصر — Page 112
۱۱۲ اے خدا تو نے آسمان سے دودھ اتارا ہے۔اے خدا ہمارے پیالے اس دودھ سے ہمیشہ بھرے ہی رہیں۔اے ہمارے رب! ان وعدوں کے مطابق جو تو نے اپنے رسول علے سے کئے تھے تو نے اپنی تقدیر کی تاروں کو ہلانا شروع کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اسلام کی لائی ہوئی تعلیم ساری دنیا میں پھیل جائے اور محمد مال وسط آسمان میں سورج کی طرح چمک کر ساری دنیا کو منور کر دیں۔اے خدا ہمیں اعمال صالحہ کی توفیق دے، ہماری دستگیری فرما اور اس روشنی سے زیادہ سے زیادہ متمتع فرما، اور ہمارے ان بھائیوں کو جو تیری تعلیم کو پھیلانے کیلئے دنیا کے کونے کونے اور ملک ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اپنی رحمتوں سے نواز، اُن کے تقویٰ میں برکت دے، ان کی قلموں اور ان کی زبانوں پر اپنے انوار نازل کر ان کی کوششوں کو دجال کے ہر شر سے محفوظ رکھ۔اے خدا! ایسا کر کہ تیرے یہ کمزور بندے ہر فرد بشر کے دل میں تیری توحید کی میخ اور محمد رسول اللہ علیہ کا جھنڈا گاڑ دیں۔اے خدا، اپنے فضل سے تو ایسے سامان پیدا کر کہ یہ انوار جو تیری طرف سے بنی نوع انسان کی ترقیات کے لئے نازل ہوئے ہیں دنیا کی نظر سے کبھی اوجھل نہ ہوں اور تا ابد دنیا کے ہر گھر اور ان گھروں کے سب مکینوں کے دلوں سے لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کا نعرہ بلند ہوتا رہے۔اے قدیر وحکیم خدا! جس طرح تو نے اپنے مسیح کے لئے چاند اور سورج کو گرہن لگایا ہے ایسا ہو کہ اسی طرح تمام مذاہب باطلہ کے نعلی سور جوں اور چاندوں کو بھی گرہن لگ جائے۔اے ہمارے ربّ! تو ہمیں مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مددگاروں میں سے بنا اور ان آفات اور عذابوں سے ہمیں ہمیشہ بچا جو آپ کے مخالفوں کے لئے مقدر ہو چکے ہیں اور شرک اور بدعت اور ظلم کی ہر قید و بند سے ہمیں ہمیشہ محفوظ رکھ۔اے خدا ہمیں نیکی اور تقویٰ پر ہمیشہ قائم رکھ اور بدخصلت وساوس پیدا کرنے والوں سے ہمیں ہمیشہ پناہ دے تاہمارا بیعت کا تعلق اور غلامی کا رشتہ جوہم نے تیرے رسول ، تیرے مسیح اور تیرے خلفاء سے باندھا ہے وہ ہمیشہ مضبوطی سے قائم رہے۔وہ اے خدا ! ہمارے بیماروں کو شفادے، ہمارے کمزوروں کو طاقت بخش، ہمارے غریبوں کو مالدار بنا، ہمارے ضرورتمندوں کی ہر ضرورت کو پورا کر اور ہمارے جاہلوں کی جھولیاں دینی اور دنیوی