مضامین ناصر — Page 94
۹۴ جامعۃ المبشرین میں داخلہ کے لئے طلباء کو تیار کرنا ہے۔ان کے مقابل پر دنیوی تعلیم کے ادارے ہیں۔پاکستان میں جماعت کے ان اداروں کو چھوڑ کر جو احباب جماعت یا انجمنیں چلارہی ہیں جماعت کی براہ راست نگرانی اور انتظام میں چلنے والے دنیوی تعلیم کے ادارے یہ ہیں۔(۱) تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ (۲) تعلیم الاسلام کالج ربوہ (۳) نصرت گرلز ہائی سکول ربوه (۴) جامعہ نصرت ربوہ ( ۵ ) تعلیم الاسلام ہائی سکول گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ (۶) نصرت گرلز ہائی سکول سیالکوٹ شہر۔پاکستان کے علاوہ دوسرے سات ممالک میں بھی بعض تعلیمی ادارے جاری کئے گئے ہیں جو نہایت کامیابی سے چل رہے ہیں۔اس وقت تک ان کی تعداد تمیں تک پہنچ چکی ہے۔ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے: ا۔گولڈ کوسٹ مغربی افریقہ انٹر میڈیٹ کالج۔۱۔سکول۔۲۔نائیجیریا۔سکول۔۱۰ ۳۔سیرالیون۔سکول۔۴ ۴۔مشرقی افریقہ سکول۔۵۔سنگا پور ملایا۔سکول۔۵۔۶ فلسطین سکولا ے۔انڈونیشیا۔سکولا ان تمام اداروں کے اخراجات کا ایک عام خاکہ پیش کرنے کے لئے میں گزشتہ سات سال کی ایک یونٹ مقرر کرتا ہوں۔کیونکہ پارٹیشن کے بعد ۴۸، تو قریباً انتقال مکانی میں ہی گزرا۔باقی سات سال کے عرصہ میں جماعت احمدیہ نے جامعتہ المبشرین کے علاوہ پاکستان کے تعلیمی اداروں پر سولہ لاکھ پچاس ہزار دوسو بیالیس روپے ایک آنہ خرچ کیا ہے۔جامعتہ المبشرین کے صحیح اعداد و شمار مجھے نہیں مل سکے ( یہ ادارہ تحریک جدید کے ماتحت ہے لیکن ایک عام اندازہ کے مطابق اس پر دولاکھ اسی ہزار