مضامین ناصر — Page 1
ہمارا ایک اہم فرض عزیز مکرم صاحبزادہ مرزا نا صراحمد سَلَّمَهُ اللهُ تَعَالى خلف الرشید حضرت خلیفہ المسیح ثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا یہ پہلا مضمون ہے۔جوایڈ میٹر افضل کی تحریک پر انہوں نے لکھا۔احباب کرام گلشن احمد کے اس تازہ پھول کی خوشبو سے اپنے دماغ معطر کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے حضور دعا کریں کہ وہ اپنے فضل وکرم سے صاحبزادہ صاحب موصوف کو لمبی عمر عطاءفرمائے اور جماعت کے لئے آپ کے وجود کو نعمت غیر مترقبہ ثابت کرے۔(ایڈیٹر ) جبکہ دنیا کفر وضلالت کے سمندر میں گھری ہوئی تھی۔گمراہی کا طوفان ہر سو پھیل رہا تھا۔بے دینی کا بادل مشرق و مغرب میں چھایا ہوا تھا اور ہر جہت میں لامذہبی کی ہوائیں چل رہی تھیں ہاں جبکہ نہ صرف یہ کہ مسلمان مغز اسلام کو بھلا چکے تھے بلکہ دیگر مذاہب بھی شمشیر بر ہنہ لئے اسلام کو ہلاک کرنا چاہتے تھے۔اور ان کی ہر سعی اس بات میں تھی کہ کسی نہ کسی طرح بستان محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہر ایک درخت کو جڑ سے اکھیڑ کر اس خوبصورت بستان کو اُجاڑ دیں اور کسی نہ کسی طرح آب حیات کے اس چشمہ کو جسے خدا تعالیٰ کے پاک مقدس رسول نے جاری کیا تھا خشک کر کے اسلام کے نام تک کو دنیا سے مفقودکر دیں ہاں ! اس وقت جبکہ تو حید کا نام تک دنیا سے مٹ چکا تھا اور اس کی جگہ شرک نے لے لی تھی۔بادخزاں نے چمن اسلام پر ایک دہشت ناک اثر کیا تھا اور دنیا کی نظروں میں قریب تھا کہ مخل اسلام ہمیشہ کے لئے صفحہ ہستی سے معدوم ہو جائے۔جبکہ شیطان نے اپنی پوری طاقت کو جمع کر کے اور