مضامین ناصر — Page 172
۱۷۲ زیادہ تیز ہو جاتا ہے ہم بھی چوکس ہو جائیں اور اس بات پر کڑی نظر رکھیں کہ وہ ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں۔اگر کسی منافق کی طرف سے کوئی ایسی بات ہوتی دیکھیں تو اس کا تدارک کریں اور مرکز کو بھی اس کی اطلاع بھیج کر اسے خبر دار کر دیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صدمہ اور غم واندوہ کے موجودہ وقت میں قرآنی تعلیم کی روشنی میں صحیح راہ عمل اختیار کرنے کی توفیق دے تاکہ ہم دین کی خاطر پہلے سے بھی بڑھ کر قربانیاں کرنے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے ثابت ہوں۔آمین ☆☆ (ماہنامہ انصار الله ر بوه تمبر ۱۹۶۳ء صفحه ۲۵ تا ۳۲)