مضامین ناصر — Page 140
۱۴۰ محاسبہ نفس کی ضرورت ہے۔جب ہم اپنے اندر یہ رنگ پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو دنیا خود اس امر کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو جائے گی کہ ایک زندہ اور فعال جماعت یہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری کمزوریوں کو دور فرمائے اور ہمارے دلوں کو دھو دے تا وہ خودان میں جلوہ گر ہو جائے۔آمین بالآخرمیں دوبارہ پھر معذرت خواہ ہوں۔آپ سب محبت سے اور ایثار کر کے اور تکلیف اور مشقت اٹھا کر چاروں طرف سے جمع ہوئے ہیں۔میری دلی خواہش بھی یہی تھی کہ میں آپ کی اس مجلس میں حاضر ہوتا، آپ سے ملتا، کچھ سنتا اور کچھ سنا تا، مگر حالات نے مجبور کر دیا جس کا مجھے دلی صدمہ ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور مجھے بھی توفیق عطا فرمادے کہ پھر کسی موقعہ پر ہماری یہ دلی خواہش پوری ہو۔آمین فقط آپ کا بھائی مرزا ناصر احمد صدر انصار اللہ مرکزیہ ۲۰ ستمبر ۱۹۶۱ء (ماہنامہ انصار اللہ اکتوبر ۱۹۶۱ ء صفحہ ۱۶، ۱۷) ☆☆