مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 106 of 239

مضامین ناصر — Page 106

نئی پود کے فطری قومی کو اس طور پر ترقی دینا نہایت ضروری ہے کہ وہ بڑے ہو کر قوم و ملک کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکیں تعلیم الاسلام ہائی سکول میں یوم والدین کی تقریب کے موقع پر صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی تقریر ربوه ۲۴ ستمبر کل صبح تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ میں ”یوم والدین کی تقریب نہایت اہتمام سے منائی گئی۔اس موقع پر تقریب کے صدر کی حیثیت سے محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ایم۔اے (آکسن ) پرنسپل تعلیم الاسلام کالج نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ طلباء کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے فطری قومی کو اس طور پر ترقی دیں کہ وہ بڑے ہو کر قوم و ملک کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔آپ نے فرمایا۔اس اہم مقصد میں کامیاب ہونے کے لئے والدین اور طلباء دونوں پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔والدین کا فرض ہے کہ وہ تربیت کے ذریعہ اولاد کے فطری قومی کو ضائع ہونے سے بچائیں اور طلباء کا فرض ہے کہ وہ والدین اور اساتذہ کی طرف سے عائد کردہ قیود اور پابندیوں کا پورا پورا احترام کرتے ہوئے اپنے فطری قومی اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اس طرح اپنے آپ کو قوم و ملک کے لئے نافع وجود بنانے کی پوری کوشش کریں۔آپ نے فرمایا ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ) حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيمَانِ کا یہ کم سے کم تقاضا ہے جسے پورا کرنا والدین اور طلباء کا اولین فرض ہے۔