مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 105 of 239

مضامین ناصر — Page 105

۱۰۵ رجحان پایا جانا چاہیے اور اس کے نوجوانوں کی ایسے رنگ میں تربیت ہونی چاہیے کہ جب بھی قوم انہیں بلائے وہ اپنا سب مفاد ترک کر کے آجائیں۔اس روح کو قائم رکھنے کے لئے آپ زیادہ سے زیادہ تعداد میں یہاں آئیں اور اپنے ان دینی اداروں سے فائدہ اٹھا کر اس جہاں میں بھی اور اگلے جہان میں بھی سرخرو ہوں۔دوسری درخواست میں دنیوی اداروں کے متعلق کرتا ہوں۔اس وقت تک ہمارے سبہ اداروں نے محض خدا تعالیٰ کے فضل سے تعلیمی لحاظ سے ایک خاص مقام حاصل کر لیا ہے۔اس میں شک نہیں کہ ہماری کمزوریاں بہت زیادہ ہیں۔لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہماری تھوڑی بہت جو کوشش ہوتی ہے اس میں اتنی برکت ہوتی ہے کہ وہ نمایاں ہو جاتی ہے۔جن احباب کو اللہ تعالیٰ نے یہ طاقت دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائیں انہیں اپنے کالج سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔یہ ان کی اپنی چیز ہے، پھر کوئی وجہ نہیں کہ وہ اس سے فائدہ نہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے یہاں نہ بھیجیں۔آپ کا اس ادارہ پر بہت زیادہ حق ہے۔آپ کا یہ اپنا ادارہ ہے اور آپ اس پر خرچ کر رہے ہیں۔آپ کا یہ حق ہے کہ آپ اپنا حق ضرور حاصل کریں اور آئندہ نسل کو زیادہ سے (الفرقان تعلیمی نمبر جنوری ۱۹۵۶ء صفحه ۹ تا ۱۵) زیادہ تعلیم یافتہ بنائیں۔☆☆