مضامین بشیر (جلد 4) — Page 529
مضامین بشیر جلد چهارم 529 کہ ہر ایک احمدی اُسے خرید کے پڑھے اور دوسروں کو پڑھوائے۔تاکہ وہ اوہام اور بدگمانیاں دور ہوں جو غیر احمد یوں میں ہمارے عقائد کے متعلق پیدا کر دی گئی ہیں۔تالیف ہذا کے مسودہ کو دیکھتے ہوئے خیال ہے کہ یہ بڑی تقطیع کے بارہ سو صفحہ پر ختم ہوگی۔جسے دوحصوں میں تقسیم کر کے چھپوایا جائے گا لکھائی چھپائی عمدہ ہوگی اور کا غذ متوسط درجہ کا لگوایا جائے گالیکن باوجودان امور کے قیمت دونوں حصوں کی جو قریب بارہ سو صفحوں کے ہوں گے صرف دورو پیہ تجویز کی گئی ہے تا کہ احباب کرام اس کو خریدنے میں بھار محسوس نہ کریں۔توقع ہے کہ احباب کرام اس ضروری عالمانہ اور ہمیشہ کام آنے والی منحنیم تالیف کو دو روپے جیسی برائے نام قیمت پر خریدنے میں تساہل سے کام نہ لیں گے۔انشاء اللہ یہ کتاب بھی سال رواں میں چھپ جائے گی۔تیسری کتاب ان کے علاوہ ایک تیسری کتاب بھی اس سال بک ڈپو چھپوا رہا ہے جو حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے کئی سال کی محنت کے بعد لکھی ہے جس کا نام ذکر حبیب“ تجویز کیا گیا ہے۔چونکہ حضرت مفتی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پرانے صحابہ میں سے ہیں اور انہیں حضور علیہ السلام کے پاس رہنے کا کافی موقع ملا ہے۔اس لئے آپ نے اپنی مخصوص او در باطر ز میں اپنے محبوب آقا کے جو حالات لکھے ہیں وہ پڑھنے ہی کے لائق ہیں۔مزید برآں وقتا فوقتاً جو کلمات طیبات حضور فرماتے رہے وہ بھی آپ نے اپنی پُرانی یادداشتوں سے نقل کئے ہیں۔علاوہ اس کے حضور کے کچھ خطوط بھی ہیں اور چند ضروری فوٹو بھی ہیں۔لکھائی، چھپائی اور کاغذ کا بھی بہترین اہتمام کیا گیا ہے۔ضخامت غالباً تین سوصفحہ ہوگی مگر قیمت صرف ایک روپیہ رکھی گئی ہے۔دوستوں کو چاہئے کہ اس لطیف اور ایمان پرور تصنیف کو بھی ضرور خریدیں۔مذکورہ بالا ہر سہ کتب جن کا حجم تقریباً ساڑھے تین ہزار صفحہ ہوگا صرف نور و پیہ میں دوستوں کومل جائیں گی۔احباب کو چاہئے کہ ابھی سے ان کتب کی خرید کے لئے اپنی درخواستیں بھجواد ہیں۔روزنامه الفضل قادیان 6 اگست 1936 ء ) کتاب ”بچوں کی تربیت پر تبصرہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے ناظر تعلیم و تربیت ارشاد فرماتے ہیں:۔