مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 448 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 448

مضامین بشیر جلد چهارم 448 میں پہنچ کر اسلام کا جھنڈا بلند کرنے اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا بول بالا کرنے میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔حتی کہ اس وقت پاکستان اور ہندوستان کو چھوڑ کر جماعت احمدیہ کا ایک سو سے زائد مبلغ ایسا ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں اسلام کی تبلیغ کا کام سرانجام دے رہا ہے اور دنیا کی ہر قوم کے سنجیدہ طبقہ میں اسلام کی طرف توجہ پیدا ہورہی ہے اور یورپ اور امریکہ کے جو لوگ آج سے چالیس پچاس سال پہلے اسلام کی ہر بات کو شک اور اعتراض کی نظر سے دیکھتے تھے اب خدا کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں اور روحانی توجہ کے طفیل ایسا تغیر پیدا ہوا ہے کہ وہی لوگ اسلام کی تعلیم کو تعریف اور قدرشناسی کی نظر سے دیکھنے لگ گئے ہیں۔اور اسلام کا جھنڈا چارا کناف عالم میں اپنے نظریاتی اثر و رسوخ کے لحاظ سے بلند سے بلند تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔بے شک ابھی یہ ترقی الہی سنت کے مطابق صرف ایک پیج کے طور پر ہے مگر اس بیج کی اٹھان ایسی ہے کہ اہل عقل و دانش کی دُور بین نگاہیں اس میں ایک عظیم الشان درخت کا نظارہ دیکھ رہی ہیں۔اور مسیحیت جس نے اس سے پہلے گویادنیا کی اجارہ داری سنبھال رکھی تھی اب اسلام کے مقابل پر برابر پسپا ہوتی چلی جارہی ہے۔چنانچہ براعظم افریقہ کے متعلق جو حضرت مسیح ناصری کے منادوں کا تازہ قلعہ بن رہا تھا بعض مسیحی مبصروں نے بر ملا تسلیم کیا ہے کہ۔اگر افریقہ میں مسیحیت ایک انسان کو پہنچتی ہے تو اس کے مقابل پر اسلام دس لوگوں کو بھینچ کر لے جاتا ہے“ ( ورلڈ کر سچن ڈائجسٹ جون 1961ء) یہ محض خدا کا فضل اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روحانی توجہ اور درد بھری دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اس وقت جماعت احمدیہ کی حقیر کوششوں سے پاکستان اور ہندوستان کو چھوڑ کر صرف یورپ اور امریکہ اور افریقہ اور ایشیاء کے بہتیں مختلف ملکوں میں اسلام کے چونسٹھ تبلیغی مراکز قائم ہو چکے ہیں جن میں ایک سو اٹھارہ احمدی مبلغ دن رات اسلام کی تبلیغ میں لگے ہوئے ہیں۔ان میں سے اڑسٹھ پاکستانی ہیں جو مرکز کی طرف سے بھجوائے گئے ہیں اور پچاس ایسے ہیں جن کو لوکل طور پر تبلیغ کے کام میں لگایا گیا ہے۔اور یہ لوگ بھاڑے کے ٹو نہیں ہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دلی ذوق و شوق سے دینی تعلیم حاصل کر کے اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کر رکھی ہیں۔اور یہ لوگ الا ماشاء اللہ خدا کے فضل سے رہینیوں کی مقدس جماعت میں داخل ہیں جن کی قرآن مجید خاص طور پر تعریف فرماتا ہے۔یہی تیز رفتاری خدا کے فضل سے دیگر سامان جہاد کی تیاری میں نظر آتی ہے۔چنانچہ اس وقت تک جماعت احمدیہ کی کوشش سے خدائے واحد کی عبادت کے لئے مختلف بیرونی ملکوں میں گزشتہ چند سالوں میں دوسونوے 290 مساجد تعمیر ہو چکی ہیں۔اسی طرح یورپ،