مضامین بشیر (جلد 4) — Page 12
12 مضامین بشیر جلد چهارم غالباً یہ بھی اسی سکھ زمیندار کا بیان ہے جس نے حضرت مسیح موعود کو ہمارے دادا کی طرف سے نوکری کا پیغام لا کر دیا تھا کہ ایک دفعہ ایک بڑے افسر یار کیس نے ہمارے دادا صاحب سے پوچھا کہ سنتا ہوں کہ آپ کا ایک چھوٹا لڑ کا بھی ہے مگر ہم نے اسے کبھی دیکھا نہیں۔دادا صاحب نے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ ہاں میرا ایک چھوٹا لڑکا تو ہے مگر وہ تازہ شادی شدہ دلہنوں کی طرح کم ہی نظر آتا ہے۔اگر اسے دیکھنا ہو تو مسجد کے کسی گوشہ میں جا کر دیکھ لیں۔وہ تو مسیتہ ہے اور اکثر مسجد میں ہی رہتا ہے اور دنیا کے کاموں میں اسے کوئی دلچسپی نہیں۔ہماری تائی صاحبہ کبھی کبھی بعد میں حضرت مسیح موعود کی خدا دا د ترقی کو دیکھ کر اس روایت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کرتی تھیں کہ میرے تایا ( یعنی ہمارے دادا صاحب) کو کیا علم تھا کہ کسی دن غلام احمد کی خوش بختی کیا پھل لائے گی۔(سيرة المهدى وتذكرة المهدى مصنفہ پیر سراج الحق صاحب وسيرة مسیح موعود مصنفہ عرفانی صاحب مخلوط) خاکسار جب بھی یہ روایت سنتا ہے تو مجھے لازماً رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث یاد آجاتی ہے جس میں آپ فرماتے ہیں کہ : رَجُلٌ كَانَ قَلْبُهُ مُعَلَّقاً بِالْمَسْجِدِ إِذَا خَرَجَ مِنْهُ حَتَّى يَعُودَ إِلَيْهِ (سنن ترمذی کتاب الزهد عن رسول اللہ باب ما جاء في الحب فی اللہ ) یعنی وہ شخص خدا کے خاص فضل و رحمت کے سایہ میں ہے جس کا دل ہر وقت مسجد میں لٹکا رہتا ہے۔مسجد میں دل لٹکے رہنے سے یہ مراد ہے کہ ایسا شخص خدا کی محبت اور اس کی عبادت میں اتنا منہمک رہتا ہے کہ اس کا زیادہ وقت مسجد میں ہی گزرتا ہے اور اگر وہ کسی کام وغیرہ کی غرض سے مسجد سے باہر آتا ہے تو اس وقت بھی وہ گویا اپنا دل مسجد میں ہی چھوڑ آتا ہے کہ کب یہ کام ختم ہو اور کب میں اپنے نشیمن میں واپس پہنچوں۔ہونے والے مامورین کی یہ بات ایسے حالات سے تعلق رکھتی ہے کہ جب وہ اپنے دعوئی سے قبل ریاضات اور عبادات میں مشغول ہوتے ہیں ورنہ دعوی کے بعد تو ان کی زندگی مجسم جہاد کا رنگ اختیار کر لیتی ہے۔جس کا ہر لمحہ باطل کا مقابلہ کرنے اور ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے میں گزرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں خدا کی محبت اتنی رچی ہوئی اور اتنا غلبہ پائے ہوئے تھی کہ اس کے مقابل پر ہر دوسری محبت بیچی تھی اور آپ ارشاد نبوی کا کامل نمونہ تھے کہ: الْحُبُّ فِي اللهِ وَالْبُغْضُ فِي اللهِ (سنن ابوداؤ د کتاب السنۃ باب مجانب اهل الاهواء و هرا