مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 4 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 4

مضامین بشیر جلد چهارم 4 (1) یہ دوست اپنی طرف سے حج کر چکے ہوں کیونکہ دوسرے کی طرف سے حج بدل وہی کر سکتا ہے جو پہلے اپنی طرف سے یہ فریضہ ادا کر چکا ہو۔(2) صحت اچھی ہوتا کہ سفر کی کوفت برداشت کر سکیں۔حج بحری جہاز کے ذریعہ کرنا ہوگا۔(3) مخلص اور نیک اور دعاؤں میں شغف کرنے والے ہوں جس کے لئے مقامی یا ضلع وار امیر کی تصدیق کے ساتھ درخواست آنی چاہئے۔(4) حکومت کی طرف سے حج کی اجازت حاصل ہونے کے بعد خرچ دیا جائے گا اور اجازت کے لئے خود کوشش کرنی ہوگی کیونکہ میں اس طریقے سے آگاہ نہیں۔محرره 13 جنوری 1960ء) روزنامه الفضل ربوہ 15 جنوری 1960ء) 3 مجلس تالیف و ترجمہ کی نئی پیشکش ” شانِ رسول عربی کے متعلق رائے یہ ایک نہایت قابل قدر مجموعہ ہے جس کی بہت وسیع اشاعت ہونی چاہئے مجلس تالیف و ترجمہ کی شائع کردہ یہ نئی کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان پر معارف اور دلکش و دلآویز تحریرات ( نظم و نثر ) پر مشتمل ہے جن میں آپ نے اپنے آقا ومطاع حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح بیان فرمائی ہے۔ان تحریرات کو مکرم مولوی سلطان احمد صاحب پیر کوئی نے نہایت محنت اور عرق ریزی کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جملہ تصانیف اور سلسلہ کے اخبارات میں شائع شدہ ڈائریوں سے براہ راست مرتب کیا ہے۔اس دلکش مجموعہ کو ملاحظہ فرمانے کے بعد حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے اپنی رائے کا حسب ذیل الفاظ میں اظہار فرمایا ہے۔یہ ایک نہایت قابل قدر مجموعہ ہے۔ان اقتباسات سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جذبات اور معتقدات اور تصورات ایک مصفی آئینہ کی طرح سامنے آجاتے ہیں اور ان اعتراضات اور شبہات کا قلع قمع ہو جاتا ہے جو اس بارے میں حضرت مسیح