مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page x of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page x

X حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا سب سے بڑا عملی مقصد آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی نیابت اور ظلیت میں اسلام کی عالمگیر اشاعت اور اسلام کے عالمگیر غلبہ سے تعلق رکھتا تھا۔چنانچہ آپ کی حیات طیبہ کا ایک ایک لمحہ اسی مقدس جہاد میں گزرا اور یہ جہاد صرف ایک محاذ تک محدود نہیں تھا بلکہ آپ کو اسلام کے غلبہ کی خاطر دنیا کے ہر مذہب کے خلاف برسر پیکار ہونا پڑا اور آپ نے خدا کے فضل سے ہر محاذ پر فتح پائی تھی کہ آپ کی وفات پر آپ کے مخالفوں تک نے آپ کو فتح نصیب جرنیل کے شان دار لقب سے یاد کیا۔(اخبار وکیل امرتسر ماہ جون 1908ء) حضرت مرزا بشیر احمد از مضامین بشیر جلد چہارم صفحه (323)