مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 36 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 36

مضامین بشیر جلد چهارم روایت کرتے ہیں : 36 حضرت مسیح موعود نے ایک دن فرمایا میرا یہ مذہب ہے کہ جو شخص عہدِ دوستی باند ھے مجھے اس عہد کی اتنی رعایت ہوتی ہے کہ وہ شخص کیسا ہی کیوں نہ ہو جائے میں اس سے قطع تعلق نہیں کر سکتا۔ہاں اگر وہ خود قطع تعلق کر دے تو ہم لا چار ہیں۔ورنہ ہمارا مذ ہب تو یہ ہے کہ اگر ہمارے دوستوں میں سے کسی نے شراب پی ہو اور بازار میں گرا ہوا ہوتو ہم بلا خوف لَوْمَةُ لَا ہم اسے اٹھا کر لے آئیں گے۔فرمایا عہد دوستی بڑا قیمتی جو ہر ہے۔اس کو آسانی سے ضائع نہیں کر دینا چاہئے۔اور دوستوں کی طرف سے کیسی ہی ناگوار بات پیش آئے اس پر اغماض اور حمل کا طریق اختیار کرنا چاہئے۔“ ( سیرت مسیح موعود مصنفہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب صفحہ 44) اسی روایت کے متعلق حضرت مولوی شیر علی صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک نہایت مخلص صحابی تھے بیان کرتے تھے کہ اس موقع پر حضرت مسیح موعود نے یہ بھی فرمایا تھا کہ اگر ایسا شخص شراب میں بے ہوش پڑا ہو تو ہم اسے اٹھا کر لے آئیں گے اور اسے ہوش میں لانے کی کوشش کریں گے اور جب وہ ہوش میں آنے لگے گا تو اس کے پاس سے اٹھ کر چلے جائیں گے تا کہ وہ ہمیں دیکھ کر شرمندہ نہ ہو۔(سیرت المہدی حصہ دوم صفحه 93) اس سے یہ مراد نہیں کہ نعوذ باللہ شرابیوں اور فاسقوں اور فاجروں کو اپنا دوست بنانا چاہئے۔بلکہ مراد یہ ہے کہ اگر کسی شخص کا کوئی دوست ہو اور وہ بعد میں کسی کمزوری میں مبتلا ہو جائے تو اس وجہ سے اس کا ساتھ نہیں چھوڑ دینا چاہئے۔بلکہ وفاداری کے طریق پر اس کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہئے۔احباب جماعت غور کریں کہ کیا وہ ان اخلاق پر قائم ہیں اور یا درکھو کہ احمدیت کی اخوت کا عہد دوستی کے عہد سے بھی زیادہ مقدس ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا خوب فرمایا ہے کہ: أَنْصُرُ أَخَاكَ ظَالِماً اَوْ مَظْلُوماً ( بخاری کتاب الاكراه باب يمين الرجل لصاحي إنه أخوة ) یعنی ہر دینی بھائی کی مدد تمہارا فرض ہے خواہ وہ ظالم ہے یا کہ مظلوم ہے صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! مظلوم کی مدد تو ہم سمجھتے ہیں مگر ظالم کی مدد کس طرح کی جائے ؟ آپ نے فرمایا ظالم کی مدد سے ظلم سے روکنے کی صورت میں کرو۔مگر بہر حال اخوت کے عہد کو کسی صورت میں ٹوٹنے نہ دو۔قادیان میں ایک صاحب بڑھا مل ہوتے تھے۔یہ صاحب بہت کٹر قسم کے آریہ تھے اور حضرت مسیح