مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 439 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 439

مضامین بشیر جلد چہارم خان عبد المجید خان صاحب آف کپورتھلہ 439 حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے خان عبدالمجید خان صاحب آف کپورتھلہ کی وفات کی اطلاع الفضل میں شائع کروائی۔اس میں آپ نے محترم خان صاحب کا تعارف یوں کروایا۔خان عبدالمجید خان صاحب موصوف نہ صرف خود ایک نہایت سادہ مزاج مخلص صحابی تھے بلکہ ان کے والد بزرگوار خان محمد خان صاحب مرحوم بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم ترین صحابہ میں سے تھے اور اول درجہ کے مخلص اور فدائی بزرگ تھے جن کے وجود سے کسی زمانہ میں کپورتھلہ کی جماعت کو خاص زینت حاصل تھی۔کپورتھلہ کی جماعت وہ ممتاز جماعت تھی جسے بڑا امتیاز حاصل تھا اور وہ ایسے افراد پر مشتمل تھی جو اپنے اخلاص اور فدائیت اور نیکی میں خاص شان رکھتی تھی۔اس جماعت کے تین بزرگ تو خصوصیت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قرب اور اپنے اخلاص اور محبت میں غیر معمولی طور پر ممتاز تھے۔یعنی خان محمد خان صاحب (والد خان عبدالمجید خان صاحب مرحوم ) اور منشی اروڑ ا صاحب اور منشی ظفر احمد صاحب۔اگر میں ان تین بزرگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گرد گھومنے والے چاند اور ستارے کہوں تو ہرگز بے جانہ ہوگا۔یہ وہی بزرگ جماعت ہے جن کے اخلاص کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا تھا کہ میں یقین کرتا ہوں کہ جس طرح یہ دوست دنیا میں میرے ساتھ رہے۔اسی طرح آخرت میں بھی میرے ساتھ ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو اور ان کی اولادوں کو اپنے خاص فضلوں اور رحمتوں سے نوازے۔آمین ( محرره 12 جنوری 1963ء) روزنامه الفضل 16 جنوری 1963ء) رمضان کا مہینہ شروع ہونے والا ہے دوست اپنی کمریں کس لیں روزه، تلاوت، صدقہ و خیرات، تہجد ، اعتکاف اور فدیہ کی مرکب برکات چند دن میں رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہونے والا ہے۔یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں قرآن جیسی کامل اور مکمل اور برکات سے معمور دائمی شریعت کا نزول ہوا۔میں ہمیشہ رمضان کے مہینہ میں مفصل مضمون کے ذریعہ رمضان کی برکات کے متعلق دوستوں کو یاد دہانی کرایا کرتا تھا مگر اب بوجہ بیماری معذور ہوں اور اس