مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 210 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 210

مضامین بشیر جلد چهارم 210 سے اسے شائع کیا جاتا ہے۔معتمد مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ ربوہ) میں نے مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کا لائحہ عمل اور طریق کارسرسری نظر سے دیکھا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے لاہور کے خدام کو اپنی رضا کے ماتحت بہترین خدمت دین کی توفیق دے اور انہیں روح القدس کی نصرت سے نوازے۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔یاد رکھنا چاہئے کہ لائحہ عمل تجویز کرنا بے شک ضروری ہے اور مفید ہے۔اس کے ذریعہ انسان کی خدمت اور اس کے طریق کار کا دائرہ معین صورت اختیار کر لیتا ہے اور وہ ادھر ادھر بھٹکنے سے بچ جاتا ہے اور اس کی توجہ ایک خاص نقطہ پر مرکوز ہو کر بہتر نتائج پیدا کرتی ہے۔لیکن لائحہ عمل سے بھی زیادہ اہم کام کرنے والوں کی صلاحیت اور اہلیت کا سوال ہے۔بہتر سے بہتر لائحہ عمل خراب کام کرنے والوں کے ذریعہ نا کام ہوسکتا ہے اور یاد رکھنا چاہئے کہ اچھے کارکنوں میں پانچ بنیادی اوصاف کا پایا جانا ضروری ہے۔اول محنت کی عادت، دوئم مستقل مزاجی ،سوئم اخلاص، چہارم قربانی اور پنجم دیانت داری کا جذبہ۔یہ پانچ باتیں تو دنیا کے میدان سے تعلق رکھتی ہیں مگر ان سے بھی بڑھ کر خدائی جماعتوں کے لئے تقویٰ اور للہیت کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔تقویٰ دین داری اور عمل صالح کی روح کا نام ہے اور للہیت سے مراد ہے کہ ہر کام میں خدا کی رضا مقصود ہو۔اگر اچھے لائحہ عمل کے ساتھ کام کرنے والوں میں یہ باتیں پیدا ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کی کامیابی میں روک نہیں بن سکتی۔پس اس کی طرف خاص بلکہ خاص الخاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ نئی پود یعنی اطفال کی تربیت کا سوال نہایت اہم ہے۔کیونکہ اطفال کا وجود خدام کے لئے نرسری کی حیثیت رکھتا ہے اور اچھی نرسری کے بغیر کبھی بھی اچھا باغ تیار نہیں ہوسکتا۔پس خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ چھوٹی عمر کے بچوں کی تربیت کی طرف بہت زیادہ توجہ دیں اور ان کے اندر محنت اور دیانتداری اور راست گفتاری اور خلیفہ وقت اور مرکز کے ساتھ محبت کا جذبہ پیدا کریں۔یہ وہ اٹھتے ہوئے پودے ہیں جنہوں نے کل کو شمر دار درخت بننا ہے اور قوموں کی رفتار ترقی کو بچوں کی صحیح دیکھ بھال کے بغیر برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔باقی رہا موجودہ لائحہ عمل کا سوال۔سو کام شروع کرنے کی غرض سے وہ مناسب ہے۔آگے چل کر عملی تجربہ کے نتیجہ میں اس لائحہ عمل میں مزید اصلاح اور توسیع کا رستہ کھلتا چلا جائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنے فضل و رحمت کے سایہ میں رکھے اور آپ ایسی خدمت کی توفیق پائیں جو بعد میں آنے والوں