مضامین بشیر (جلد 4) — Page 206
مضامین بشیر جلد چهارم 206 ساتھ اور حمیت کے رنگ میں تو ہر گز کچھ نہیں کہہ سکتے مگر اس نور کی وجہ سے جو اسلام اور احمدیت نے ہمارے دلوں میں پیدا کیا ہے امید رکھتے ہیں کہ اس زمانہ میں جو شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لا کر سچے دل سے خدا کی عبادت کرتا اور الہی سلسلے میں داخل ہو کر اسلام کی اعانت کے لئے با قاعدہ مالی خدمت بجالاتا ہے وہ اپنی بشری کمزوریوں کے باوجود خدا کے فضل سے جنت میں جائے گا بشرطیکہ وہ اپنے دل میں کسی قسم کے نفاق کی ملونی نہ رکھتا ہو۔وَذَالِكَ ظَنُّنَا بِاللَّهِ وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَىٰ أَنَا عِندَ ظَنِّ عَبْدِی بی۔اس وقت جماعت بہت سے بوجھوں کے نیچے ہے۔ایک طرف کئی پرانے قرضے اس کے سر پر ہیں اور دوسری طرف اسلام کی خدمت اور اشاعت کے لئے کئی نئے اخراجات اسے درپیش ہیں۔پس اس وقت دوستوں کی خاص توجہ اور خاص ہمت اور خاص ولولہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا خوب فرمایا ہے کہ: بکوشید اے جواناں تابدیں قوت شود پیدا بہار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا جہاں تک میں سمجھتا ہوں اگر جماعت کے دوست عموماً اور امراء اور صدر صاحبان خصوصاً ذیل کی تجویزوں پر پوری پوری توجہ کے ساتھ عمل کریں تو انشاء اللہ بہت عمدہ نتائج پیدا ہو سکتے ہیں: (1) ناظر صاحب بیت المال کے ساتھ پورا پورا تعاون کریں اور ان کی تحریکوں کو دلی توجہ کے ساتھ سنیں اور ان پر عمل کریں اور اگر مقامی حالات کی وجہ سے کسی بات میں اختلاف رائے ہو تو مناسب طریق پر پیش کر کے فیصلہ کرائیں۔(2) مقامی جماعتوں کے کارکن اپنی اپنی جگہ اس بات کا تفصیلی جائزہ لیں کہ کیا ان کے حلقہ میں کوئی احمدی ایسا تو نہیں ہے جو حسب ہدایت سلسلہ با قاعدہ چندہ ادا نہ کرتا ہو۔یعنی اگر وہ موصی ہے تو اپنی وصیت کے مطابق چندہ نہ دے رہا ہو اور اگر غیر موصی ہے تو مقررہ ریٹ کے مطابق چندہ عام ادا نہ کر رہا ہو اور اگر جماعت میں کوئی نادہندہ ہو یا وہ چندہ تو دیتا ہو مگر مقررہ شرح کے مطابق نہ دیتا ہو تو اسے ہر رنگ میں اور پوری کوشش کے ساتھ پورا چندہ یا پورا حصہ وصیت ادا کرنے پر آمادہ کیا جائے اور اس کوشش کو یہاں تک کامیاب بنایا جائے کہ جماعت میں کوئی فرد ناد ہند نہ رہے۔احمدی ہو کر چندہ میں نادہند ہونا ایسا ہے کہ گویا کسی کا آدھا دھڑ مارا ہوا ہو۔(3) تجارت پیشہ اور زمیندار اصحاب اور صناعوں اور دیگر پیشہ ور لوگوں کے چندوں کی خاص نگرانی