مضامین بشیر (جلد 4) — Page 120
مضامین بشیر جلد چهارم 120 2 غرباء کی امداد کے لئے چندہ کی اپیل دوست اپنے غریب بھائیوں کی خدمت کر کے ثواب کمائیں سردیاں زور پکڑ رہی ہیں اور موسم جلد جلد بدل رہا ہے۔اس موسم میں غرباء کی ضروریات لازماً بڑھ جاتی ہیں۔کیونکہ ایک تو بعض نے رضائیاں وغیرہ بنانی ہوتی ہیں دوسرے گرم کپڑوں کی ضرورت ہوتی ہے اور تیسرے خوراک کا خرچ بھی بڑھ جاتا ہے۔اس کے علاوہ ربوہ کے غرباء پر جلسہ کے مہمانوں کی وجہ سے بھی کسی قدر زائد بوجھ پڑ جاتا ہے۔پس جماعت کے صاحب توفیق اصحاب کو چاہئے کہ اس موقع پر اپنے غریب بھائیوں کی امداد کر کے ثواب کمائیں۔اسلام نے امیروں کی دولت میں غریبوں کا بھی حق رکھا ہے۔بلکہ ایک حدیث میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم امیروں کو مخاطب کر کے یہاں تک فرماتے ہیں کہ شائد خدا تمہیں غریبوں کی وجہ سے ہی زیادہ رزق دے رہا ہے کہ اس طرح غریبوں کی امداد بھی ہو جائے اور تمہیں بھی ثواب کا موقع میسر آجائے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ اس خدمت کو غنیمت جانیں۔سارارو پیر بوہ میں آنا ضروری نہیں۔کچھ روپیہ اپنے آس پاس کے غریبوں کی امداد میں خرچ کیا جائے اور کچھ ربوہ بھجوا دیا جائے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے دلوں میں فراخی پیدا کرے۔آمین ( محرره 14 نومبر 1960ء) روزنامه الفضل ربوه 16 نومبر 1960ء) حضرت خلیفہ اسیح کے لئے دعا کی تحریک ربوہ اور قادیان کے جلسہ کے لئے بھی دعا کی جائے حضرت خلیفہ اسی الثانی اید اللہ بصرہ العزیز کی موجودہ بیماری کواب قریباً دو سال ہو چکے ہیں اور اس عرصہ میں حضور مسلسل صاحب فراش رہے ہیں۔مگر ابھی تک حضور کی بیماری میں کوئی مستقل اور معتد بہ افاقہ کی صورت پیدا نہیں ہوئی۔ابھی کل ہی حضور لاہور کے چند روزہ قیام کے بعد ربوہ واپس تشریف لائے ہیں۔