مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 63 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 63

مضامین بشیر جلد چهارم 63 رہنے والا تھا قا دیان آیا اور چونکہ وہ علم توجہ یعنی ہمپٹوٹزم کا بڑا ماہر تھا اس نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ چلو ہم مرزا صاحب کو ملنے جاتے ہیں اور پھر میں ان پر توجہ ڈال کر ان سے ایسی نازیبا اور خلاف وقار حرکات کرواؤں گا کہ ان کے مریدان سے برگشتہ ہو جائیں گے۔مگر جب وہ حضرت مسیح موعود کے سامنے آیا اور حضور پر توجہ ڈالی تو شیخ مار کر بے تحاشہ بھا گا۔اور جب اس کے ساتھیوں نے اس سے پوچھا کہ تم کیوں بھاگے تھے تو اس نے کہا کہ جب میں نے مرزا صاحب پر توجہ ڈالی تو مجھے یوں نظر آیا کہ میرے سامنے ایک خوفناک شیر کھڑا ہے جو مجھ پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے۔اگر دوست چاہیں تو اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ شعر یاد کریں کہ: ے جو خدا کا ہے اسے للکارنا اچھا نہیں ہاتھ شیروں پر نہ ڈال اے روبہ زار و نزار الغرض ڈاکٹر بلی گراہم کا سارا سحر ان کی طاقت لسانی اور ان کی ہمسپنوٹزم ( یعنی علم توجہ ) میں مخفی ہے۔لیکن یاد رکھو کہ انشاء اللہ جب بھی وہ اس زمانہ کے مصلح اعظم کے کسی بچے اور خدا رسیدہ خادم کے سامنے آئیں گے تو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کے طفیل جن کی خدمت کے لئے احمدیت کی پیدا کی گئی ان کی طاقت لسانی اور ان کی پہنوئزم ان سے چھین لی جائے گی اور غلبہ یقیناً اسلام کو رہے گا۔جو خدا کی آخری شریعت اور اس شریعت کی دائمی فتح کا پیغام لے کر آیا ہے۔یقین رکھو کہ اب مسیح ناصری کا زمانہ ختم ہو چکا ہے۔اب تو محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ( فداہ نفسی ) اور آپ کے خادم مسیح محمدی کا زمانہ ہے۔پس اسلام کو جو دشمن بھی آپ کے مقابل پر آئے گا خواہ وہ سائنس کی فضا میں اڑنے والا طائر ہے یا کہ اپنی توجہ سے مسحور کرنے والا ساحر ہے یا کہ علوم دین و دنیا کا ماہر ہے وہ یقیناً منہ کی کھائے گا۔کیونکہ اب خدا کا یہ ازلی وعدہ کہ کَتَبَ اللَّهُ لَا غُلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلي (المجادلة: 22) ہمیشہ کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (فداہ نفسی) کے وجود باجود میں مرکوز ہو چکا ہے۔مگر ضروری ہے کہ ہمارے دوست خدا کے ساتھ سچا تعلق پیدا کریں اور اس کے دامن سے وفادار جانثار خادموں کی طرح لیٹے رہیں۔تاکہ خدا کی نصرت ان کے ساتھ رہے اور وہ ایک غیور آقا کی طرح ہر وقت اپنے بچے پرستاروں اور دلی جانثاروں کی مدد کے لئے کھڑ انظر آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: وہ خدا نہایت وفادار خدا ہے اور وفاداروں کے لئے اس کے عجیب کام ظاہر ہوتے ہیں۔دنیا