مضامین بشیر (جلد 4) — Page 528
مضامین بشیر جلد چهارم 528 یہ حقائق و معارف سے مالا مال مجموعہ یقیناً اس قابل ہوگا کہ دوست اسے دیکھ کر خوش ہوں گے اور اس میں جو دلائل حقہ اور علوم سماویہ بھرے پڑے ہیں ان سے خاطر خواہ فائدہ اٹھائیں گے۔اس مجموعہ ملفوظات میں ہر قسم کے مضامین ملیں گے۔جن میں حضرت اقدس کے دعوئی مسیحیت کے دلائل کے علاوہ قلب انسانی کو پاک و مظہر بنانے کے لئے انوار آسمانی بھی ہوں گے جو پڑھنے والے کے دل و دماغ کو روشن کر دیں گے۔احباب جماعت کی مدت سے یہ خواہش تھی کہ حضرت اقدس کی تصانیف اور اشتہارات کے علاوہ اور جتنے بھی کلمات طیبات جو حضور علیہ السلام نے مختلف موقعوں پر مختلف استعداد اور خیالات کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمائے وہ بھی کتابی شکل میں چھپ جائیں تا کہ وہ ان سے بھی فائدہ اٹھا سکیں۔سوان کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے نظارت تالیف نے اس اہم کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔خیال ہے کہ یہ مجموعہ ”تذکرہ والے سائز کے دو ہزار صفحوں میں ختم ہوگا۔جسے پانچ پانچ سوصفحہ کی چار جلدوں میں شائع کرنے کا ارادہ ہے۔کاغذ لکھائی چھپائی وغیرہ کا خاص اہتمام کیا جائے گا مگر باوجود ان خوبیوں کے قیمت بہت کم رکھی گئی ہے یعنی فی جلد ڈیڑھ روپیہ جو اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائے نام ہے۔امید ہے احباب جماعت اس دُرِ بے بہا کو حاصل کرنے میں سستی سے کام نہ لیں گے۔خدا تعالیٰ نے چاہا تو اپریل 1937 ء تک یہ چاروں جلدیں چھپ جائیں گی۔علاوہ ازیں امسال بک ڈپو ایک اور بھی بہت ضروری اور نہایت اہم تالیف شائع کر رہا ہے جس کا نام ” روئیداد مقدمہ بہاولپور ہے جو کہ کئی سال کی لگاتار محنت اور کوشش کے بعد مولوی جلال الدین صاحب شمس مبلغ انگلستان نے تالیف کی ہے۔اس نام سے پہلے بھی 160 صفحہ کا ایک رسالہ چھپ چکا ہے جو احباب جماعت نے بہت پسند کیا تھا۔اب وہ مضمون اور اس پر جو غیر احمدی علماء نے اعتراض کئے ان کے جواب اور اس کے علاوہ، وہ مباحثات بھی جو اس مقدمہ کے مختلف مراحل پر احمدی اور غیر احمدی فریق کے علماء کے درمیان ہوئے اس میں جمع کئے گئے ہیں۔اور یہ وثوق کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ مولوی صاحب موصوف نے بحث کرنے اور اس کو مرتب کرنے میں نہایت عمدہ قابلیت کا ثبوت دیا ہے اور متنازعہ فیہ مسائل کے متعلق بہت سے نئے حوالے اور دلائل بھی مہیا کئے ہیں۔چونکہ عام طور پر جو اعتراض غیر احمدی علما ء عدالتوں یا دوسرے موقعوں پر کیا کرتے ہیں ان کا مفصل مکمل اور مدلل جواب اس میں آ گیا ہے۔اس لئے یہ مجموعہ اس قابل ہے