مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 512 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 512

مضامین بشیر جلد چهارم میں اپنے عزیز نو جوانوں کو وقف زندگی کی تحریک کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں جن نوجوانوں کو خدا توفیق دے انہیں دعا اور استخارہ اور والدین کی اجازت کے بعد دین کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنی چاہئے۔زندگی وقف کرنا ایسا ہی ہے جیسا کہ خدا کی فوج میں شامل ہو جانا اور اس سے زیادہ برکت والی چیز اور کونسی ہو سکتی ہے۔کہ انسان خدا کا نوکر بن جائے؟ خدا کے فضل سے اور حضرت خلیفۃ الثانی کی کوششوں کے نتیجہ میں اس وقت اشترا کی ملکوں کو چھوڑ کر دنیا کے قریباً سارے ملکوں میں جماعت احمدیہ کے تبلیغی مراکز قائم ہو چکے ہیں لیکن لوگوں کی ضرورت کے مقابلہ پر یہ تبلیغی مراکز ابھی اتنی حیثیت بھی نہیں رکھتے جتنی کہ آٹے میں نمک کو ہوتی ہے۔پس جن نو جوانوں کو خدا توفیق دے وہ اپنے والدین کی اجازت سے دعا اور استخارہ کے بعد اپنی زندگیاں وقف کریں۔حضرت مرزا بشیر احمد از مضامین بشیر جلد چہارم صفحه (417) 512