مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 504 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 504

504 مضامین بشیر جلد چہارم اس شاندار نتیجہ کی اطلاع ملنے پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سکول کے ہیڈ ماسٹر مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب بی اے کے نام جو مکتوب گرامی ارسال فرمایا وہ احباب کی اطلاع کے لئے درج ذیل کیا جاتا ہے۔) مکرمی محترمی ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ کی طرف سے تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے میٹرک کے نتیجے کی رپورٹ پہنچی۔میرا دل اس نتیجے کو پڑھ کر باغ باغ ہو گیا۔یہ نتیجہ خدا کے فضل سے نہایت درجہ قابل مبارک باد اور ہر جہت سے قابل تعریف ہے۔بعض گزشتہ سالوں میں مجھے جو شکایت تعلیم الاسلام ہائی سکول کے میٹرک کے نتیجے کے متعلق پیدا ہوئی تھی وہ خدا کے فضل سے سب دور ہو گئی اور آپ کا داغ مکمل طور پر دھل گیا۔میری طرف سے آپ کو اور آپ کے عملہ کو بہت بہت مبارک ہو۔تعداد کے لحاظ سے بھی اور نمبر حاصل کردہ کے لحاظ سے بھی یہ نتیجہ حقیقتاً بہت شاندار ہے۔غالباً کسی گزشتہ سال میں اتنے طالب علموں نے وظیفہ حاصل نہیں کیا۔جتنے خدا کے فضل سے اس سال حاصل کریں گے۔پھر تیسرے درجہ میں پاس ہونے والے طلباء کی تعداد اتنی کم ہے کہ گویا نہ ہونے کے برابر ہے۔پس یہ نتیجہ دراصل ہر لحاظ سے دل کو راحت اور آنکھوں کو سرور پہنچانے والا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں میں مزید برکت عطا کرے اور ہمارا سکول جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک مقدس یادگار ہے،ایک بے مثال درس گاہ بن جائے۔سکول کا مجموعی نتیجہ 97۔27لاریب ایک تاریخی نتیجہ ہے۔اللھم زِدْ فَزِدُ ( محررہ یکم جون 1963 ء ) روزنامه الفضل 7 جون 1963 ء ) ملتان کے دوستوں کے نام میرا پیغام ( حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا ایک غیر مطبوعہ مضمون درج ذیل کیا جاتا ہے۔اس کا اصل مسودہ میرے پاس محفوظ ہے۔حضرت میاں صاحب نے مارچ 1962 ء میں ضلع ملتان کے تربیتی اجتماع کے لئے میری درخواست پر یہ مضمون بصورت پیغام لکھ کر خاکسار کو عنایت فرمایا تھا۔یہ ابھی تک سلسلہ کے کسی رسالہ یا اخبار میں شائع نہیں ہوا۔خاکسار: محمد شفیع اشرف مربی سلسلہ احمدیہ خیبر لاج مری)