مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 496 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 496

مضامین بشیر جلد چہارم غریب طلباء کی امداد کا خاص وقت مخیر دوست حصہ لے کر ثواب کمائیں 496 اس وقت سکولوں اور کالجوں کی اکثر جماعتوں کے امتحان عنقریب ہونے والے ہیں اور بعض کے ہو چکے ہیں۔اس وقت غریب طلباء کونئی کتب کی خرید یا اوپر کی جماعتوں میں داخلہ کی رقم وغیرہ کے لئے حقیقی ضرورت ہوتی ہے جس کے بغیر خطرہ ہوتا ہے کہ وہ تعلیم سے رہ جائیں گے۔سلسلہ کی گزشتہ تاریخ بتاتی ہے کہ بعض غریب طلباء جو از خود تعلیم نہیں پاسکتے تھے وہ سلسلہ کی امداد کے ذریعہ تعلیم پا کر جماعت کے نہایت مفید اور کارآمد وجود بن گئے۔پس میں اس وقت جو کہ سالانہ امتحانوں اور جماعت بندی کا وقت ہے جماعت کے مخلص اور مخیر دوستوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ آگے آکر اس نیک کام میں حصہ لیں اور جماعت کے غریب اور ہونہار طلباء کی تعلیمی ترقی میں ہاتھ بٹائیں کیونکہ یہ ایک بڑا کار ثواب ہے۔میں عموماً صرف ان طلباء کی امداد کرتا ہوں جو ہونہار ہوتے ہیں اور ان کے متعلق رپورٹ بھی اچھی ہوتی ہے اور ان کی صحت اور اخلاقی حالت بھی اچھی ہوتی ہے۔پس مخیر دوست آگے آئیں اور اس کار ثواب میں حصہ لے کر ثواب کمائیں۔فَجَزَاهُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء (محررہ 13 اپریل 1963ء) (روز نامہ الفضل 17 اپریل 1963ء) مولوی ابوالعطاء صاحب اور پادری عبدالحق صاحب کا تحریری مناظرہ محترم مولوی ابوالعطاء صاحب خدا کے فضل سے ہماری جماعت کے ایک ممتاز عالم ہیں جو مسیحیت کا خاص مطالعہ رکھتے ہی۔چنانچہ ان کے مباحثہ مصر کے متعلق میر امختصر سار یو یو کچھ عرصہ ہوا شائع ہو چکا ہے۔اب انہوں نے مجھے اپنا وہ تحریری مناظر بھجوایا ہے جو کچھ عرصہ ہوا ان کے اور عیسائیوں کے مشہور مناظر پادری عبدالحق صاحب چندی گڑھ انڈیا کے درمیان الوہیت مسیح کے عقیدہ کے متعلق تحریری طور پر ہوا تھا۔اس