مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 442 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 442

مضامین بشیر جلد چهارم 442 بھجوایا ہے جو حال ہی میں ان کی فرمائش پر محترم شیخ محمد اسمعیل صاحب پانی پتی نے بلاک تیار کروا کے شائع کیا ہے۔یہ بلاک اتنا خوبصورت اور دلکش ہے کہ اس در مشین کو دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہو گیا۔کاغذ بہترین۔بلاک نہایت صاف۔خط بہت خوبصورت اور صفائی دیدہ زیب ہے۔سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ اشعار حضرت مسیح موعود کے شعروں کا مجموعہ ہیں جو روحانیت کے مقناطیسی اثر سے معمور ہیں۔گویا ایک شہد کا چھتہ ہے جس کا شہر چھیڑنے کے بغیر خود بخود پڑکا جاتا ہے۔میں تو جب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اردو یا فارسی اشعار پڑھتا ہوں تو دل میں وجد کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور روح بے اختیار ہو کر اچھلنے لگتی ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ اس نہایت مفید اور دلکش اشاعت کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں خرید کر نہ صرف خود پڑھیں اور اپنے بیوی بچوں کو پڑھا ئیں بلکہ اپنے غیر احمدی دوستوں کو بھی پڑھنے کے لئے دیں کیونکہ یہ ان کے لئے ایک بہت نادر اور مفید تحفہ ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے مخاطب کر کے کیا خوب الہام فرمایا تھا کہ در کلام تو چیزی ست که شعرا را در آن دخلی نیست سچ ہے کہ یہ شعر نہیں بلکہ ایک روحانی سحر ہے۔کتاب غالباً شیخ محمد اسمعیل صاحب پانی پتی رام گلی نمبر 3 لاہور سے مل سکے گی۔محرره 30 جنوری 1963ء) روزنامه الفضل یکم فروری 1963ء) 4 آئینہ جمال (جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ 1962ء کے آخری اجلاس منعقدہ 28 دسمبر میں ذکرِ حبیب“ کے موضوع پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی رقم فرمودہ تقریر مکرم مولانا جلال الدین صاحب شمس نے پڑھ کر سنائی تھی۔حضرت میاں صاحب کی اس نہایت درجہ روح پرور تقریر کا مکمل متن ذیل میں ہدیہ احباب کیا جارہا ہے۔ادارہ) اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ عَلَى عَبْدِكَ الْمَسِيحَ الْمَوْعُوْدِ وَ بَارِكْ وَسَلِّمُ