مضامین بشیر (جلد 4) — Page 432
مضامین بشیر جلد چہارم 47 سند قبولیت 432 ماہنامہ انصار اللہ کو یہ فخر حاصل ہے کہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اسے حسب ذیل الفاظ میں سند قبولیت سے نوازا ہے۔یہ رسالہ (ماہنامہ انصار اللہ ) خدا کے فضل سے بڑی قابلیت کے ساتھ لکھا جاتا اور ترتیب دیا جاتا ہے۔اور اس کے اکثر مضامین بہت دلچسپ اور دماغ میں جلا پیدا کرنے اور روح کو روشنی عطا کرنے میں بڑا اثر رکھتے ہیں۔پس انصار اللہ کو چاہئے کہ اس رسالہ کو ہر جہت سے ترقی دینے کی کوشش کریں۔اس کی اشاعت کا حلقہ وسیع کریں اور اس کے لئے مختلف علمی موضوع پر اچھے اچھے مضامین لکھ کر بھجوائیں تا کہ اس کی افادیت میں ترقی ہو اور جماعت میں اس کے متعلق دلچسپی بڑھتی چلی جائے“ ( روزنامه الفضل یکم دسمبر 1962ء)