مضامین بشیر (جلد 4) — Page 429
مضامین بشیر جلد چهارم انصار کے اجتماعات زیادہ تعداد میں ہونے چاہئیں 429 مجھے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال خدا کے فضل سے کئی مقامات پر مجالس انصار اللہ کے کامیاب اجتماع ہوئے۔لیکن اگر میں غلطی نہیں کرتا تو انصار کے اجتماعوں کی تعداد خدام الاحمدیہ کے اجتماعوں سے کسی قدر کم ہے۔پس اس کی طرف مزید توجہ دینی چاہئے تاکہ انصار بھی اس میدان میں خدام الاحمدیہ کے دوش بدوش آ جائیں بلکہ ان سے آگے نکل جائیں۔قرآن مجید نے ایک عجیب و غریب لفظ السابقون استعمال کیا ہے۔اس لفظ میں قومی ترقی کا ایک بڑا گر بیان کیا گیا ہے کیونکہ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ہی انسانی ترقی کا راز ہے۔پس چونکہ انصار اللہ کا نظام جماعت کا سینئر نظام ہے اس لئے اس معاملہ میں اسے ایک مثالی نظام بننا چاہئے۔بے شک خدام میں جسمانی قوت زیادہ ہوتی ہے مگر حق یہ ہے کہ مومن جس کے اندر ایمان کی روح زندہ ہو کبھی بھی بوڑھا ہو کر پا نچ نہیں ہوتا۔اور ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ دین کے رستہ میں اس کی روح تھک کر اور درماندہ ہو کر بیٹھ جائے۔اور اگر بالفرض کوئی شخص ضعف پیری کی انتہا یا بیماری کی شدت کی وجہ سے زیادہ کمزور بھی ہو جائے تو پھر بھی اس کے لئے بہر حال دوسروں کو تعلیم و تلقین کے ذریعہ سمجھانے اور انہیں اپنی دعاؤں کا سہارا دینے کا عظیم الشان رستہ کھلا رہتا ہے اور یہ ایک بہت بڑی خدمت ہے۔رسالہ انصار اللہ بہت مفید کام کر رہا ہے میں اس جگہ رسالہ انصار اللہ کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔یہ رسالہ خدا کے فضل سے بڑی قابلیت کے ساتھ لکھا جاتا اور ترتیب دیا جاتا ہے اور اس کے اکثر مضامین بہت دلچسپ اور دماغ میں جلا پیدا کرنے اور روح کو روشنی عطا کرنے میں بڑا اثر رکھتے ہیں۔پس انصار اللہ کو چاہئے کہ اس رسالہ کو ہر جہت سے ترقی دینے کی کوشش کریں۔اس کی اشاعت کا حلقہ وسیع کریں اور اس کے لئے مختلف علمی موضوع پر اچھے اچھے مضامین لکھ کر بھجوائیں تاکہ اس کی افادیث میں ترقی ہو اور جماعت میں اس کے متعلق دلچسپی بڑھتی چلی جائے۔ابھی تک میں نے محسوس کیا ہے کہ رسالہ انصار اللہ میں لکھنے والے انصار اللہ میں سے کم لوگ نظر آتے ہیں۔اس کمی کو ضرور خاص توجہ دے کر پورا کرنا چاہئے اور ہر بڑے شہر اور ہر ضلع سے اس رسالہ کے لئے مفید مضامین آنے چاہئیں۔یہ سلسلہ تحریر کی مشق کرانے بھی بہت مفید ہوگا اور رسالے کے مضامین میں زیادہ سے زیادہ متنوع اور وسعت پیدا ہونے سے اس کی دلچسپی بھی بڑھتی جائے گی اور رسالے