مضامین بشیر (جلد 4) — Page 406
مضامین بشیر جلد چہارم 406 نہیں آتے۔بلکہ نبی کے بوئے ہوئے بیج کی آبیاری کرنے اور اس کی حفاظت کرنے اور اسے ترقی دینے اور اسے آہستہ آہستہ ایک عظیم الشان درخت بنانے کی غرض سے آتے ہیں۔اس لئے لازماً خلافت کا سلسلہ لمبا چلتا ہے۔یہ وہی نکتہ ہے جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رسالہ الوصیت میں ” قدرت ثانیہ کے لفظ میں اشارہ فرمایا ہے۔پس جماعت کو گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ ایک طرف شکر گزاری اور دوسری طرف دعا اور گریہ وزاری میں لگے رہنا چاہئے تا وقتیکہ احمدیت کا درخت جو اسلام ہی کے درخت کا دوسرا نام ہے اتنا تر قی کر جائے اور اتنا پھیل جائے اور اتنا مضبوط ہو جائے اور اتنی شاخیں پیدا کر لے کہ دنیا کی قومیں اس کے سائے کے نیچے آرام پائیں اور اسلام کے عالمگیر غلبہ کے نتیجہ میں رسول پاک صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کا بول بالا ہو اور خدا کا یہ وعده کامل آب و تاب کے ساتھ پورا ہو کہ وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولى - محررہ 25 اکتوبر 1962ء) روزنامه الفضل 27 اکتوبر 1962ء) نصرت ہائر سیکنڈری سکول ربوہ کی افتتاحی تقریب پر پیغام (مورخہ 29 اکتوبر 1962ء کو نصرت ہائر سیکنڈری سکول کے افتتاح کے موقع پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا جو پیغام پڑھ کر سنایا گیا اس کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے۔) محترمہ پرنسپل صاحبہ ہائر سیکنڈری نصرت گرلز سکول ربوہ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ کے خط سے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ 129اکتوبر 1962ء کو جامعہ نصرت اور نصرت گرلز ہائی سکول کا حصہ ایف۔اے اور حصہ میٹرک ڈگری کالج اور سکول سے الگ ہو کر مستقل صورت میں ہائیر سیکنڈری درسگاہ کے طور پر قائم ہو رہا ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس نئی تقسیم کو نہ صرف ہماری طالبات کے لئے بلکہ پڑھانے والی استانیوں اور لیکچر اروں کے لئے ہر جہت سے مفید اور بابرکت کرے۔اور اس درس گاہ کے کامیاب ترین نتائج پیدا ہوں۔جماعتی بچیوں کی تعلیم کا سوال بے حد اہم ہے اور ہمارے آقا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے