مضامین بشیر (جلد 4) — Page 367
مضامین بشیر جلد چهارم 367 (3) فیصلہ نمبر 8 مورخہ 1 6-5-28 فیصلہ کیا گیا کہ صدر انجمن احمدیہ کو تاکیدی توجہ دلائی جائے کہ مشرقی پاکستان کی جماعت دور کے علاقہ کی جماعت ہونے کی وجہ سے اصلاح و ارشاد اور تربیت کے لحاظ سے زیادہ توجہ کی مستحق ہے۔اس لئے کوشش کی جائے کہ مشرقی پاکستان میں مزید مربی مقرر ہوں نیز سال میں کم از کم دو دفعہ دو علماء کا وفد مشرقی پاکستان بھیجا جائے جو مختلف جماعتوں کا دورہ کر کے بیداری پیدا کرے“ (4) فیصلہ نمبر 6 مورخہ 61-7-2 محسوس کیا گیا ہے کہ امور عامہ کے شعبہ رشتہ ناطہ میں بڑی اصلاح اور توجہ کی ضرورت ہے۔اس کی وجہ سے جماعت کے ایک طبقہ میں بے چینی اور تشویش پیدا ہورہی ہے۔اور صدر صاحب صد را مجمن احمدیہ کو لکھا گیا کہ اس کے لئے کوئی زیادہ مناسب اور موزوں شخص جو اس کام کی زیادہ اہلیت رکھتا ہو مقرر فرمائیں۔چنانچہ اب اس کام پر مولوی ظہور حسین صاحب بخارا کا تقرر کیا جا چکا ہے) (5) فیصلہ نمبر 7 مورخہ 61-7-2 فیصلہ کیا گیا کہ اگر خدانخواستہ کسی جگہ دو احمدی فریقوں میں جھگڑا ہو تو امیر کو ایسی صورت میں بالکل غیر جانبدار رہنا چاہئے اور وہ کسی فریق کی طرف داری نہ کرے بلکہ حالات کا جائزہ لے کر مناسب صورت میں اصلاح کی کوشش کرے (6) فیصلہ نمبر 8 مورخہ 61-7-2 تجویز ہوئی کہ صدر انجمن احمدیہ اور مجلس تحریک جدید کے صیغہ جات کا گاہے بگا ہے حسابی آڈٹ کے علاوہ کار کردگی کے لحاظ سے بھی معائنہ ہوتا رہنا چاہئے جو صدر صاحب صدر انجمن احمدیہ اور ناظر صاحب اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ کے صیغوں کے متعلق اور وکیل اعلیٰ صاحب تحریک جدید کے صیغوں کے متعلق کیا کریں اور حتی الوسع کوشش کی جائے کہ کم از کم تین ماہ میں ایک بار ہر صیغہ کا معائنہ ہو جائے“ (7) فیصلہ نمبر 9 مورخہ 61-7-2 تجویز کی گئی کہ لاہور کے مختلف کالجوں میں اس وقت بڑی بھاری تعدا د احمدی طلباء کی موجود رہتی ہے جو مختلف صورتوں میں مختلف کالجوں کے ہوسٹلوں میں اور بعض صورتوں میں پرائیویٹ گھروں میں رہائش رکھتے ہیں اور انہیں وہ اخلاقی اور دینی ماحول میسر نہیں آتا جو نو جوانی کی عمر میں احمدی نوجوانوں کے لئے نہایت ضروری ہے۔اس لئے صدر صاحب صدر انجمن احمد یہ کولکھا گیا کہ وہ اس معاملہ میں ابتدائی سروے کرا