مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 366 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 366

مضامین بشیر جلد چهارم نگران بورڈ کے بعض خاص اصلاحی فیصلہ جات 366 ذیل میں نگران بورڈ کے بعض خاص اصلاحی فیصلہ جات درج کئے جاتے ہیں جن کا نگران بورڈ کی طرف سے اجرا ہو چکا ہے اور جماعت میں اور صیغہ جات متعلقہ میں ان کی تحریک بھی کی جاچکی ہے۔اور ایک حد تک کام کا آغاز ہو چکا ہے۔نگران بورڈ کے یہ فیصلہ جات اس غرض سے گزشتہ مشاورت میں سنائے گئے تھے تا کہ اس تعلق میں جماعت کو یاد دہانی ہو جائے اور متعلقہ صیغہ جات بھی زیادہ توجہ سے ان کاموں کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں۔اب اسی غرض کے ماتحت انہیں روز نامہ الفضل میں شائع کیا جارہا ہے۔(1) فیصلہ نمبر 2 مورخہ 1 6-5-28 فیصلہ کیا گیا کہ جماعتوں میں تحریک کی جائے (اور یہ کام ناظر صاحب اصلاح وارشاد سرانجام دیں) کہ مساجد احمدیہ کی برکات اور استفادہ کو صرف پانچ وقت کی نمازوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ مرکز میں اور بیرونی مساجد میں بھی علمی ترقی اور روحانی اور اخلاق تربیت کی غرض سے جہاں تک ممکن ہو اور مقامی حالات اجازت دیں۔درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا جائے۔خصوصاً درس قرآن مجید اور درس احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور درس کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سلسلہ ضرور حتی الوسع ہر احمد یہ مسجد میں جاری کیا جانا چاہئے (2) فیصلہ نمبر 7 مورخہ 1 6-5-28 فیصلہ کیا گیا کہ نظارت اصلاح وارشاد کو توجہ دلائی جائے کہ بعض بیرونی رپورٹوں سے پتہ لگتا ہے کہ بعض کمزور طبیعت کی شہری احمدی مستورات میں اسلامی تعلیم کے خلاف بے پردگی کی طرف رجحان پیدا ہورہا ہے۔اس کے لئے بار بار پردہ کے مسائل کو روزنامہ الفضل اور دیگر اخبارات اور رسائل وغیرہ کے ذریعہ تکرار کے ساتھ واضح کر کے اصلاح کرائی جائے۔اسی تعلق میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ نظارت امور عامہ کو لکھا جائے کہ اگر کسی احمدی خاتون کے متعلق یہ ثابت ہو کہ وہ اسلامی تعلیم کے مطابق پردہ نہیں کرتیں تو انہیں سمجھانے اور ہوشیار کرنے کے بعد ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔ایسا ہی اگر یہ معلوم ہو کہ کوئی احمدی والد یا احمدی خاوند اپنی بچیوں اور بیوی کو پردہ نہیں کرا تا یا اس معاملہ میں اصلاحی قدم نہیں اٹھا تا تو ایک دفعہ ہوشیار کرنے کے بعد اس کے متعلق بھی مناسب کارروائی کی جائے“