مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 274 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 274

مضامین بشیر جلد چہارم ہدایتوں سے نواز سکیں۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔(محرره 9 نومبر 1961ء ) 274 روزنامه الفضل ربوہ مورخہ 12 نومبر 1961ء)۔۔۔۔۔۔۔وو 48 مباحثہ مصر کے متعلق دو گرامی نامے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے تحریر فرماتے ہیں کہ مولوی ابوالعطاء صاحب نے مجھے اپنے ایک دیرینہ ” مباحثہ مصر“ کا نسخہ دیا ہے۔یہ اس مناظرے کی روئیداد ہے جو بعض نامور عیسائی پادریوں کے ساتھ مسیحیت کے بعض عقائد کے متعلق مولوی صاحب نے مصر میں کیا تھا۔مناظرہ تو خیر کا سر صلیب کے شاگرد ہونے کی وجہ سے کامیاب ہونا ہی تھا مگر مجھے اس مناظرہ کی روئیداد پڑھنے سے حیرت ہوئی کہ مولوی صاحب نے اس مختصر سے مناظرہ میں کتنا مواد بھر دیا ہے۔یہ مناظرہ یقیناً ان احمدی مبلغوں کے بہت کام آسکتا ہے جن کا مسیحی مشنریوں کے ساتھ واسطہ پڑتا ہو۔( محرره 4 نومبر 1961ء) بچوں کی نیک تربیت (الفرقان ربوہ دسمبر 1961ء) محترمه مدیره صاحبه رسالہ ” مصباح نے مجھے اطلاع دی ہے کہ وہ ”مصباح“ کا ایک تربیتی نمبر نکالنا چاہتی ہیں۔اور انہوں نے مجھ سے درخواست کی ہے کہ میں اس نمبر کے لئے کوئی مختصر سا نوٹ لکھ کر ارسال کروں۔آجکل مجھے بلڈ پریشر کی زیادتی کی تکلیف ہے اور دورانِ سر کا عارضہ بھی رہتا ہے۔دوسری طرف جلسہ سالانہ کے قرب کی وجہ سے کام بھی زیادہ ہے مگر میں اس کار خیر کی شرکت سے محروم بھی نہیں رہنا چاہتا۔اس لئے چند سطریں مصباحی بہنوں کے لئے لکھ کر بھجوا رہا ہوں۔میرے دل و دماغ پر یہ خیال ہمیشہ غالب رہا ہے کہ بعض لحاظ سے تربیت کا پہلو تبلیغ کے پہلو سے بھی زیادہ ضروری اور اہم ہے کیونکہ اگر ہم تبلیغ کے ذریعہ ساری دنیا کو بھی مسلمان بنا لیں یا سارے مسلمانوں کو