مضامین بشیر (جلد 4) — Page 253
مضامین بشیر جلد چهارم اور اس کے نیچے اپنا خط بلا تبصرہ درج کیا جاتا ہے۔مولوی عبد المنان صاحب کا خط بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم ل-61 ماڈل ٹاؤن۔لاہور 10 اکتوبر 1961ء بخدمت مکرم صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب 253 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ کا مضمون مندرجہ اخبار الفضل مؤرخہ 19 ستمبر 1961 ءزیر عنوان الْحَقُّ وَالْحَقَّ اقول “میں نے بڑے افسوس کے ساتھ پڑھا ہے۔اس میں آپ نے اخبار ”پیغام صلح مؤرخہ 8 فروری 1961 ء کے مضمون ” قادیانی خلافت کی دیوار گریہ کو میرے یا برادرم عبدالوہاب عمر کی طرف منسوب کیا ہے۔واقعہ یہ ہے کہ وہ مضمون نہ میں نے لکھانہ برادرم عبدالوہاب صاحب عمر نے اور نہ خاندانِ حضرت خلیفہ امبیع الاول کے کسی دوسرے فرد نے ، نہ ہمارے ایما اور علم ہی سے وہ لکھا گیا۔ہماری طرف اس مضمون کو منسوب کر کے آپ نے ”سوء ظن سے کام لیا ہے۔اس لئے مہربانی فرما کر اخبار الفضل“ میں آپ اپنی طرف سے اس کی تردید شائع کروا دیں۔اگر آپ کی طرف سے یہ تردید شائع نہ ہو تو کیا میں سمجھ لوں کہ آپ ہماری مخالفت میں اتنی دور نکل گئے ہیں کہ آپ کے لئے واپسی کے سب راستے بند ہو چکے ہیں۔والسلام " خاکسار - عبدالمنان عمر میرا جواب 10 اکتوبر 1961ء بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود مکرم مولوی عبد المنان صاحب عمر السلام علیکم