مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 3 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 3

مضامین بشیر جلد چهارم 1 حیات طیبہ کے متعلق آپ کی رائے 3 حال ہی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک سوانح عمری مصنفہ شیخ عبدالقادر صاحب فاضل حیات طیبہ کے نام سے شائع ہوئی ہے۔میں ابھی تک اس کتاب کا مکمل صورت میں مطالعہ نہیں کر سکا۔مگر جو حصے بھی اس وقت تک میری نظر سے گزرے ہیں ان کی بناء پر کہہ سکتا ہوں کہ یہ کتاب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے لٹریچر میں ایک بہت عمدہ اضافہ ہے۔غالباً ایک جلد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس قدر جامع اور مرتب سوانح عمری اس وقت تک نہیں لکھی گئی۔واقعات کی حتی المقدور تحقیق و تدقیق اور ترتیب اور موقع بموقع مناسب تبصرہ جات نے اس کتاب کی قدر و قیمت میں کافی اضافہ کر دیا ہے اور ضروری فوٹو بھی شامل ہیں۔کتاب کا مطالعہ کرنے والا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بلند و بالا شخصیت اور تبلیغ اسلام کے لئے ان کی والہا نہ جد و جہد سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔طباعت بھی اچھی ہے۔میرے خیال میں یہ کتاب اس قابل ہے کہ نہ صرف جماعت کے دوست اسے خود مطالعہ کریں بلکہ غیر از جماعت اصحاب میں بھی اس کی کثرت کے ساتھ اشاعت کی جائے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو نافع الناس بنائے اور مصنف کو جزائے خیر دے۔آمین۔(محررہ 22 جنوری 1960ء) روزنامه الفضل ربوہ 15 جنوری 1960ء) وو 2 حج بدل کی خواہش رکھنے والے دوست توجہ فرمائیں میرے اہلِ خانہ یعنی اتم مظفر احمد چونکہ بیمار ہیں اور صاحب فراش ہیں اس لئے انہیں اپنی طرف سے حج بدل کروانے کی شدید خواہش ہے۔سو ایسے مخلص اور دعاؤں میں شغف رکھنے والے دوست جو حج بدل کرنے کے لئے تیار ہوں خاکسار کو مطلع فرمائیں۔شرائط حسب ذیل ہوں گی :