مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 215 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 215

مضامین بشیر جلد چهارم 215 یہ مکان جس کا میں نے نیک فال کے طور پر قرآن مجید کے الفاظ میں ” البشریٰ “ نام رکھا ہے محلہ دار الصدر غربی ربوہ میں واقع ہے اور میں اپنے اس مکان میں 20 اپریل 1961 ء کے دن سے جوحسنِ اتفاق سے میری پیدائش کا بھی دن ہے منتقل ہو گیا ہوں فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ حَمْداً كَثِيراً طَيِّباً مُبَارَكاً - احباب کرام دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس مکان کو میرے لئے اور میری رفیقہ حیات اتم مظفر احمد کے لئے اور میری اولاد کے لئے اور میرے نئے ہمسائیوں کے لئے اور تمام ربوہ کے لئے دین و دنیا میں مبارک کرے اور ہم سب کو اپنے فضل و رحمت کے ابدی سایہ میں رکھے۔آمِنِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔میں نے اس مکان کی تعمیر میں اپنی حیثیت اور اپنے مذاق سے کچھ زیادہ خرچ کر دیا ہے کیونکہ مجھے خیال آیا کہ اب خدا کے فضل سے جماعت کو ہر لحاظ سے ترقی اور وسعت حاصل ہو رہی ہے اس لئے مکان ایسا ہونا چاہئے کہ جس میں حسب ضرورت اور حسب حالات جماعت کے دوستوں کے علاوہ غیر از جماعت معززین بھی ٹھہر سکیں۔اسی لئے مکان کی رہائش کی ابتداء میں نے بعض مہمانوں کو ٹھہرانے سے کی ہے۔اس جگہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جیسا کہ حدیث میں مذکور ہے ہمارے آقا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ گو کئی باتوں میں برکت اور نحوست کا پہلو ہوتا ہے لیکن تین چیزوں میں یہ متقابل پہلو خصوصیت سے زیادہ نمایاں صورت میں پایا جاتا ہے۔ایک شادی دوسرے مکان اور تیسرے سواری۔سو یہ بھی ایک وجہ ہے کہ میں اس بارے میں اپنے احباب سے خاص دعا کی گزارش کر رہا ہوں۔إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بالنِّيَّاتِ وَاَرْجُوا مِنَ اللَّهِ خَيْرَا (محررہ 17 مئی 1961ء) روزنامه الفضل ربوہ 20 مئی 1961ء) 20 عید الاضحی کی قربانیاں کیا یہ قربانیاں صرف حاجیوں کے لئے مقرر ہیں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مندرجہ بالا موضوع پر ء میں ایک نہایت جامع اور مبسوط مضمون رقم