مضامین بشیر (جلد 4) — Page 211
مضامین بشیر جلد چهارم کے لئے اسوہ حسنہ ہو۔(محررہ یکم فروری 1961ء) 211 (روزنامہ الفضل ربوہ 8 اپریل 1961ء) 13 نگران بورڈ کے تعلق میں ضروری اعلان بعض احباب نگران بورڈ کے غور کے لئے اپنی طرف سے بعض تجاویز بھجوار ہے ہیں یا بعض نقائص کی طرف توجہ دلا رہے ہیں مگر غلطی سے ایک ہی کاغذ میں متعدد تجاویز یا متعددا مورلکھ کر بھیج دیتے ہیں۔یہ طریق درست نہیں بلکہ ایک کاغذ پر ایک ہی تجویز یا ایک ہی امر لکھ کر بھیجنا چاہئے کیونکہ نگران بورڈ نے بہر حال محکمہ متعلقہ سے رپورٹ لینے اور جواب حاصل کرنے کے بعد کارروائی کرنی ہوتی ہے اور اگر ایک ہی کاغذ میں متعدد امور درج ہوں تو اس معاملہ میں بہت مشکل پیش آسکتی ہے۔لہذا جو دوست نگران بورڈ کے غور کے لئے کوئی تجویز یا بات بھجوانا چاہیں انہیں چاہئے کہ ایک کاغذ پر ایک ہی بات لکھ کر بھجوائیں اور اگر ان کے ذہن میں ایک سے زیادہ امور ہوں تو ان کے لئے علیحدہ علیحدہ کا غذات استعمال کریں تا کہ متعلقہ محکموں سے رپورٹ حاصل کرنے میں مشکل نہ پیش آئے۔اس کے بغیر کوئی کارروائی نہیں ہو سکے گی۔دوست نوٹ فرما لیں۔(محررہ 14 اپریل 1961ء)۔۔۔۔۔۔۔۔(روز نامہ الفضل ربوہ 18 اپریل 1961ء) نگران بورڈ کا ابتدائی اجلاس احباب جماعت کی اطلاع کے لئے شائع کیا جاتا ہے کہ جس نگران بورڈ کی تجویز گزشتہ مجلس مشاورت میں ہوئی تھی حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کی منظوری عنایت فرما دی ہے۔چنانچہ نگران بورڈ کا پہلا اجلاس 13 اپریل 1961ء کوتحریک جدید ربوہ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔سارے ممبر حاضر تھے۔اس اجلاس میں صرف ابتدائی امور پر بحث کی گئی اور طریق کار کے متعلق اصولی فیصلہ کیا گیا۔