مضامین بشیر (جلد 4) — Page 164
مضامین بشیر جلد چهارم تھے فرماتے ہیں: ان سے خدا کے کام کبھی معجزانہ ہیں یہ اس لئے کہ عاشق یار یگانہ ہیں ان کو خدا نے غیروں سے بخشی ہے امتیاز ان کے لئے نشاں کو دکھاتا ہے کارساز جب دشمنوں کے ہاتھ سے وہ تنگ آتے ہیں جب بد شعار لوگ انہیں کچھ ستاتے ہیں جب ان کے مارنے کے لئے چال چلتے ہیں جب ان سے جنگ کرنے کو باہر نکلتے ہیں تب وہ خدائے پاک نشاں کو دکھاتا ہے غیروں یہ اپنا رعب نشاں سے جماتا ہے کہتا ہے یہ تو بندہ عالی جناب ہے مجھ سے لڑو اگر تمہیں لڑنے کی تاب ہے 164 (براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 16) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف دشمنوں نے سنگین مقدمات بنائے۔آپ کو قتل کرنے اور کرانے کی سازشیں کیں۔حکومت کو آپ کے خلاف اکسا اُکسا کر آپ پر عرصہ عافیت تنگ کرنے کی سکیمیں بنا ئیں۔آپ کی ترقی اور غلبہ کی پیشگوئیوں کے اثر کو مٹانے کے لئے آپ کے متعلق بالمقابل ہلاکت کی پیش خبریاں سنائیں۔آپ کو اپنے خدا دادمشن میں ناکام بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔آپ کے ماننے والوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے مگر ہر مصیبت کے وقت آپ کا اور آپ کی جماعت کا قدم خدا کے فضل ونصرت سے آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا۔خدا کی غائبانہ مدد کوئی مادی چیز نہیں جو ٹولنے سے محسوس کی جا سکے۔وہ ایک نوراور اقتدار کی کرن ہے جو ابتداء میں صرف روحانی آنکھ رکھنے والوں کو نظر آیا کرتی ہے۔اسی خدائی نصرت کو یاد کر کے حضرت مسیح موعود ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : مجھ پر ہر اک نے وار کیا اپنے رنگ میں آخر ذلیل ہو گئے انجام جنگ میں