مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 121 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 121

مضامین بشیر جلد چهارم 121 لاہور میں حضور کو لندن کے مشہور ڈاکٹر ہنٹر صاحب اور ہندوستان کے ڈاکٹر کرنل امیر چند صاحب نے دیکھا ہے اور باہم مشورہ سے بعض ہدایات دی ہیں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ شافی مطلق ہے اور جس کے ہاتھ میں ہر بیماری کا علاج ہے اور وہی مریضوں کو شفا اور ڈاکٹروں کے دل و دماغ میں روشنی عطا کرنے والا ہے۔اپنے فضل وکرم سے حضرت خلیفتہ اسیح کو شفا دے اور حضور پہلے کی طرح جماعت کی فعال قیادت کے ذریعہ اسلام اور احمدیت کی کشتی کو کامیابی کے ساتھ منزلِ مقصود کی طرف بڑھاتے چلے جائیں۔اور اللہ تعالیٰ جماعت کو ان ایام میں ہر کمزوری سے محفوظ رکھے اور اس کے لئے دین و دنیا میں ترقی کا رستہ کھولے۔اور اس کی آئندہ نسل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاک صحابہ کا وارث بنائے۔اور جماعت کے متعلق ان تمام وعدوں کے پورا ہونے کا سامان پیدا کرے جو اس نے اپنے پیارے مسیح کے ذریعہ فرمائے ہیں۔آمِنینَ یا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ نیز اب قادیان کا جلسہ سالانہ اور ربوہ کا جلسہ سالانہ بھی بہت قریب آگئے ہیں۔احباب کرام ان جلسوں کی کامیابی کے لئے بھی دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ان جلسوں کو ہر جہت سے مبارک اور مثمر ثمرات حسنہ کرے۔اور سننے والوں کے دل کی کھڑکیاں کھول دے تا کہ وہ ان جلسوں کے برکات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا کر واپس لوٹیں۔اور جلسہ میں کام کرنے والے کارکنوں کو بھی مقبول خدمت دین کی توفیق دے اور ہم سب کو اپنے فضل وکرم کے سایہ میں رکھے۔آمین ( محررہ 20 نومبر 1960ء) روزنامه الفضل ربوہ 22 نومبر 1960 ء ) 44 ام مظفر احمد ابھی تک لاہور میں بیمار ہیں لاہور سے تین دن سے فون پر مسلسل اطلاع آرہی ہے کہ ام مظفر احمد کو پھر پٹنہ کی تکلیف زیادہ ہے جس کی وجہ سے متلی اور درد کے علاوہ بخار بھی ہو گیا ہے اور بے چینی بہت رہتی ہے۔دوسری طرف ٹوٹی ہوئی ہڈی کا جوڑ بھی ابھی تک پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا اور ذراسی حرکت سے درد ہو جاتی ہے۔ڈاکٹر امیر الدین صاحب سرجن جنہوں نے ام مظفر احمد کا آپریشن کیا تھا اور ڈاکٹر کرنل امیر چند صاحب فزیشن جو آج کل لاہور آئے ہوئے ہیں ام مظفر احم کو دیکھ کر مناسب مشورہ دیا ہے اور ڈاکٹر صاحبان نے احتیاطاً بستر میں سیدھا لٹایا ہوا