مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 527 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 527

مضامین بشیر جلد چہارم امانت فنڈ تحریک جدید کے متعلق ضروری اعلان 527 حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تحریک جدید کے سلسلہ میں 23 نومبر 1934 ء کے خطبہ جمعہ میں ایک امانت فنڈ کی بھی تحریک فرمائی تھی جو الفضل“ مورخہ 29 نومبر 1934ء میں شائع ہو چکی ہے اور بہت سے احباب اپنے اپنے حالات کے ماتحت اپنی اپنی آمدنیوں کے 1/5 سے لے کر 1/3 حصہ تک اس مد میں رقم جمع کروا ر ہے ہیں اور یہ حلقہ خدا تعالیٰ کے فضل سے دن بدن وسیع ہو رہا ہے۔سواب احباب کی اطلاع کے لئے شائع کیا جاتا ہے کہ اس امانت فنڈ کے انتظام کے لئے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے جو سب کمیٹی مقرر فرمائی تھی اس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور مولوی فخر الدین صاحب پنشنز متوطن گھوگھیاٹ ضلع شاہ پور اس کمیٹی کے سیکرٹری مقرر ہوئے ہیں۔احباب کو چاہئے کہ آئندہ اس کام کے متعلق جملہ خط و کتابت سیکرٹری صاحب سب کمیٹی امانت فنڈ کے پستہ پر فرما ئیں۔مگر خطوط پر کسی کا نام نہیں ہونا چاہئے بلکہ محض سیکرٹری کا عہدہ درج ہونا چاہئے اور روپیہ بدستور محاسب صاحب صدر انجمن قادیان کے نام آنا چاہئے۔اخبار الفضل قادیان 22 جنوری 1935ء) 8 بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ برادران کرام! گزشتہ سال حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے الہامات کشوف اور رویا کا مجموعہ ”تذکرہ" کے نام سے بک ڈپونے چھپوایا تھا جو دوستوں نے بے حد پسند کیا اور ہاتھوں ہاتھ بک گیا۔اسی طرح اس سال بھی حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ تمام ڈائریاں اور ملفوظات چھپوانے کا انتظام کیا گیا ہے جو ابھی تک پُرانے اخبارات اور رسائل میں منتشر صورت میں پڑی تھیں۔1890ء سے لے کر 1902 ء تک کے ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مرتب کروا لئے گئے ہیں اور باقی 1908 ء تک کے بھی انشاء اللہ اس سال کے دوران میں مرتب ہو جائیں گے۔