مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 297 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 297

مضامین بشیر جلد چهارم عزیز میاں شریف احمد صاحب مرحوم 297 عزیز میاں شریف احمد صاحب کے متعلق مرحوم کا لفظ لکھتے ہوئے (حالانکہ یہ ایک حقیقت بھی ہے اور دعائیہ کلمہ بھی ) دل کو ایک بجلی کا سادھ کا لگتا ہے اور طبیعت اس حقیقت کو فوری طور پر قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتی۔مگر حقیقت پھر بھی حقیقت ہے اور یہ ایک جگر پاش واقعہ ہے کہ ہم پانچ بھائی بہنوں کی زنجیر میں سے وسطی کڑی جس کے ایک طرف دو بھائی رہ گئے ہیں اور دوسری طرف دو بہنیں ہیں اپنی زنجیر سے کٹ کر عالم ارواح میں پہنچ چکی ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ وَكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانِ وَ يَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَام - عزیز میاں شریف احمد صاحب نے بڑی لمبی بیماری کاٹی اور اسے غیر معمولی صبر وشکر اور ہمت کے ساتھ برداشت کیا۔گزشتہ ہیں اکیس سال کے طویل عرصہ میں ان پر کئی ایسے موقعے آئے جبکہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ بس اب زندگی کا خاتمہ ہے لیکن ہر دفعہ خدائی رحمت کا ہاتھ انہیں گویا بازو سے پکڑ کر موت کے منہ میں سے باہر کھینچ لیتا رہا اور ان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام بار بار پورا ہوا کہ۔عَمَّرَهُ اللَّهُ عَلَى خِلَانِ التَّوَقُعِ یعنی خدا تعالیٰ اسے توقع (یعنی ظاہری حالات) کے خلاف عمر دے گا۔یہ ایک حقیقت ہے کہ میاں شریف احمد صاحب پر گزشتہ ہمیں بائیس سال میں بار بار بیماری نے ایسے حملے کئے کہ کئی دفعہ بظاہر مایوسی کی حالت نظر آنے لگتی تھی مگر خدا تعالے انہیں توقع کے خلاف بچاتا اور عمر دیتا گیا حتی کہ مقدر وقت آ گیا جس سے کوئی ابن آدم بچ نہیں سکتا۔یاد رکھنا چاہئے کہ اس الہام میں جو اوپر درج کیا گیا ہے لمبی عمر کا کوئی ذکر نہیں ہے (گو بہر حال ساڑھے چھیاسٹھ سال کی عمر بھی کوئی چھوٹی عمر نہیں) بلکہ صرف توقع کے خلاف عمر پانے کا ذکر ہے اور یہ عمر عزیز میاں شریف احمد صاحب نے پائی بلکہ بار بار پائی۔خدا کے کلام میں اکثر کچھ نہ کچھ اخفاء کا پردہ ہوا کرتا ہے۔اس پردے کے ماتحت بے شک بعض لوگ بظاہر یہی سمجھتے رہے کہ میاں شریف احمد صاحب کو لمبی عمر ملے گی مگر (اصل خدائی وحی میں لمبی عمر پانے کا کوئی ذکر نہیں تھا بلکہ صرف ” توقع کے خلاف‘ عمر پانے کا ذکر تھا اور یہ خدائی پیش خبری ایسے عجیب و غریب رنگ میں پوری ہوئی ہے کہ اب جب حقیقت کھل چکی ہے