مضامین بشیر (جلد 4) — Page 209
مضامین بشیر جلد چهارم 209 کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس تعلق میں یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ جو نگران بورڈ مشاورت میں صدر انجمن احمد یہ اور مجلس تحریک جدید اور مجلس وقف جدید کے کام کی نگرانی کے لئے اور ان میں رابطہ قائم رکھنے کے لئے کیا گیا ہے اس کے جو تین ممبر جماعتوں کی طرف سے لئے جانے تھے وہ خاکسار نے با مشورہ امراء جماعت مندرجہ ذیل مقرر کئے ہیں : (1) مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ و علاقائی امیر سرگودھا (2) شیخ بشیر احمد صاحب حج ہائی کورٹ ٹمپل روڈ لاہور (3) چوہدری انور حسین صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت شیخوپورہ سوان ہرسہ نمائندگانِ جماعت کی خدمت میں تحریک کی جاتی ہے کہ وہ اس کام کے تعلق میں ضروری تیاری شروع کر دیں اور اپنے مشورہ سے مجھے مطلع فرمائیں اسی طرح صدر صاحب صدر انجمن احمدیہ اور صدر صاحب مجلس تحریک جدید اور صدر صاحب مجلس وقف جدید بھی اس کے متعلق ضروری تیاری کر کے مجھے اپنا مشورہ بھجوا دیں۔نیز جماعت کی اطلاع کے لئے بھی اعلان کیا جاتا ہے کہ صدرانجمن احمد یہ اور صدر صاحب مجلس تحریک جدید اور مجلس وقف جدید کے کام کے متعلق اگر کسی صاحب کے ذہن میں کوئی اصلاحی تجویز ہو یا کوئی نقص نظر آتا ہو تو اس کے متعلق بھی خاکسار کو تحریری اطلاع دی جائے۔( محررہ 5 اپریل 1961 ء) روزنامه الفضل ربوہ 8 اپریل 1961ء) مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کے نام آپ کا پیغام مجلس خدام الاحمدیہ لاہور نے ایک لائحہ عمل مرتب کر کے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی خدمت میں بغرض ملاحظہ اور راہنمائی پیش کیا تھا۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے بعد ملاحظه مجلس خدام الاحمد یہ لا ہور کو جوارشاد فرمایا وہ زریں نصائح پر مشتمل تھا اور دیگر مجالس کے لئے بھی ویسا ہی قابل عمل ہے اور ان کی راہنمائی کا موجب ہے جیسا کہ مجلس لاہور کے لئے۔لہذا جملہ مجالس خدام الاحمدیہ کے افادہ کی غرض