مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 208 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 208

مضامین بشیر جلد چهارم 208 احمدی تخمی درخت کے حکم میں ہے۔اور ہر شخص جانتا ہے کہ جس طرح پیوند کے ذریعہ تیار کیا ہوا پودا اصل درخت کی صفات کا ورثہ پاتا ہے اس طرح تخم سے تیار کیا ہوا پودا ہر گز نہیں پاتا۔الا ماشاء اللہ۔پس جب تک ہم اپنے بچوں اور اپنے نو جوانوں میں پیوندی پودے والا رنگ پیدا نہیں کریں گے اور ان کے دلوں میں ایمان کی براہ راست چنگاری روشن نہیں ہوگی یہ حصہ الا ما شاء اللہ ہمیشہ جماعت کی کمزوری کا موجب رہے گا۔اس لئے جہاں اور سکیموں کی طرف توجہ دی جائے وہاں نظارت اصلاح و ارشاد اور مربیان وقف جدید کے تعاون سے جماعت کی تربیت اور خصوصا نئی نسل کی تربیت کی طرف بھی خاص توجہ ہونی چاہئے۔انفرادی اور اجتماعی تربیت قومی ترقی کا سب سے بڑا ستون ہے بلکہ اگر اسے قومی زندگی میں ریڑھ کی ہڈی سے تعبیر کیا جائے تو بے جانہیں ہوگا۔اور تربیت کی ترقی کے نتیجہ میں لازما چندہ میں بھی ترقی ہوگی کیونکہ تربیت ہی وہ چیز ہے جس سے قومی ضروریات کا احساس اور قربانی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حافظ و ناصر ہو اور ہمارے دلوں میں دین کی غیر معمولی محبت اور جوش پیدا کرے اور ہمیں صحیح معنوں میں خادمِ دین بنائے۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (روزنامہ الفضل ربوہ 6 اپریل 1961ء) مجلس مشاورت کی تجاویز حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ نے منظور فرمالی ہیں احباب جماعت نگران بورڈ کے تعلق میں مجھے اپنی اصلاحی تجاویز سے مطلع فرمائیں احباب جماعت کی اطلاع کے لئے عموماً اور نمائندگان مجلس مشاورت منعقدہ 24 ، 25 ،26 مارچ 1961 ء کی اطلاع کے لئے خصوصاً اعلان کیا جاتا ہے کہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مشاورت میں فیصلہ شدہ جملہ تجاویز منظور فرمالی ہیں اور ان پر عمل کئے جانے کا ارشادصدرانجمن احمد یہ اور مجلس تحریک جدید کے نام جاری فرما دیا ہے۔چنانچہ سیکرٹری صاحب مجلس مشاورت (پرائیویٹ سیکرٹری ) نے حضور کی منظوری کی اطلاع صدرانجمن احمد یہ اور مجلس تحریک جدید کو بھجوا دی ہے۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان جملہ تجاویز کو جماعت احمدیہ کے لئے مبارک اور مثمر ثمرات حسنہ کرے اور جماعت کو ان تجاویز پر عمل