مضامین بشیر (جلد 4) — Page 130
مضامین بشیر جلد چہارم 130 ہم ہر لحاظ سے کمزور ہیں مگر ہمارا خدا بڑا طاقت ور خدا ہے۔اس سے دعا کرو اور دعا کرتے چلے جاؤ کہ جس مقصد کے لئے اس نے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے یعنی اسلام کا احیاء اور اسلام کی اشاعت اور اسلام کا عالمگیر غلبہ، اس مقصد میں ہماری کمزوریوں کی وجہ سے کوئی رخنہ نہ پیدا ہو۔وہ ہم پر خوش رہے اور ہماری کمزوریوں کو معاف کرے اور ہماری کوششوں کو بہترین اجر سے نوازے اور ہمارے دشمنوں کو خائب و خاسر کرے اور ہمارا انجام بخیر ہو۔مجھے اس وقت اپنا ایک بہت پرانا شعر یاد آرہا ہے جو میں نے سکول کے زمانہ میں کہا تھا۔آج پچاس سال کے بعد بھی یہ شعر میرے دل کی آواز ہے بلکہ وہ ہر مخلص احمدی کے دل کی آواز ہونی چاہئے اور وہ شعر یہ ہے کہ: ہوں گنہگار مگر ہوں تو ترا ہی بندہ مجھ سے ناراض ترے صدقے مری جان نہ ہو یقیناً اگر ہم خدا کے بندے بن کر رہیں گے تو خدا ہمارا ہوگا اور جس کے ساتھ خدا ہوا سے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَظِيم محرره 12 دسمبر 1960 ء)۔۔۔۔۔۔۔۔روزنامه الفضل ربوہ 17 دسمبر 1960ء) دورخی وفاداری کا سوال اور مسٹر کینیڈی خدا کے فضل سے جماعت احمدیہ کا مسلک بالکل واضح اور پاک وصاف ہے گزشتہ ایام میں جب ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے نئے صدر کے انتخاب کے تعلق میں مسٹر نکسن اور مسٹر کینیڈی کے درمیان زبر دست رسہ کشی ہورہی تھی تو اس وقت مذہبا رومن کیتھولک ہونے کی وجہ سے مسٹر کینیڈی کے متعلق یہ سوال گرما گرم بحث کا موضوع بن گیا تھا کہ چونکہ رومن کیتھولک عقیدہ رکھنے والے لوگ پوپ کی فرمانبرداری کا دم بھرتے ہیں اور اس معاملہ میں بہت سخت رویہ رکھتے ہیں اس لئے اگر کسی موقع پر امریکہ کے مفاد اور پوپ کی ہدایات میں ٹکراؤ کی صورت پیدا ہوگئی اور ڈیوائیڈ ڈ فائیڈیلیٹی Divided) (Fidelity کا سوال اٹھ کھڑا ہوا تو ایسے وقت میں مسٹر کینیڈی کا رویہ کیا ہوگا ؟ آیا وہ اس صورت میں اپنے