مضامین بشیر (جلد 3) — Page 661
مضامین بشیر جلد سوم خدام الاحمدیہ خدمت کے لئے تیار ہو جائیں 661 اس سال غیر معمولی طور پر برسات کے شروع میں ہی سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور پنجاب کے سارے دریاؤں میں عدیم المثال طغیانی کے آثار نظر آرہے ہیں۔گزشتہ تجربہ بتاتا ہے کہ ایسے سیلابوں میں جانوں اور مالوں کا بے پناہ نقصان ہوا کرتا ہے۔بے شمار جانیں ضائع جاتی یا زخمی ہوتی ہیں۔جن میں زیادہ تر عورتوں اور بچوں اور بوڑھوں اور بیماروں اور پھر خصوصیت سے غریبوں اور بے سہارا لوگوں پر زد پڑتی ہے۔ا ور یہی وہ طبقہ ہے جو زیادہ ہمدردی اور زیادہ امداد کا مستحق ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اجناس کے ذخیروں اور مکانوں اور مکانوں کے سامانوں اور راستوں اور پلوں اور ریلوں اور مویشیوں وغیرہ کے نقصان کا تو کوئی حد وحساب ہی نہیں رہتا۔پس میں تمام مجالس خدام الاحمدیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حسب سابق اس موقع پر آگے آئیں۔اور مخلوق خدا کی خدمت کا ثواب کمائیں۔ڈوبتے ہوؤں کو بچائیں ، ملبہ کے نیچے دبے ہوؤں کو نکالیں ، زخمیوں کو دوائیں مہیا کریں، بھوکوں کو کھانا کھلائیں، شکستہ مکانوں کی مرمت کریں، مصیبت زدہ لوگوں کو حفاظت کے مقامات تک پہنچائیں اور مویشیوں اور سامانوں کو ضائع ہونے سے بچائیں۔اور جہاں جہاں حکومت کو یا بے یار و مددگار لوگوں کو کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو ان کی مد کو فوراً پہنچیں۔اور اس امداد میں مذہب وملت کا کوئی لحاظ نہ رکھیں۔ہمارا خدا سب کا خالق و مالک ہے۔پس اس کی مخلوق کو جہاں بھی اور جیسی بھی امداد کی ضرورت ہو خدام الاحمدیہ چست بندگانِ خدا کی طرح لبیک لبیک کہتے ہوئے آگے آجانے چاہئیں۔وَمَنْ كَانَ فِی عَوْن أَخِيهِ كَانَ اللَّهُ فِي عَوْنِهِ - ( محررہ 6 جولائی 1959ء) (روز نامہ الفضل ربوہ 8 جولائی 1959ء) سوال کرنے سے بچو مگر سوالی کو رد نہ کرو اسلام کی متوازن اور حکیمانہ تعلیم مقامی امیر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی طرف سے ذیل کی ہدایت صدر صاحبان محلہ جات ربوہ کو