مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 624 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 624

مضامین بشیر جلد سوم 624 پس میں احباب جماعت سے کہتا ہوں کہ جلد بازی کی رو میں بہہ کر مایوسی کی باتیں نہ کرو بلکہ خدا کی وسیع قدرت اور وسیع رحمت پر بھروسہ رکھ کر صبر واستقلال کے ساتھ دعائیں کرو، دعائیں کرو، دعا ئیں کرو۔یہ دعا ئیں یقیناً حضرت خلیفتہ اسی ایدہ اللہ کے لئے بابرکت ہوں گی۔( جیسا کہ پہلے سے حضور کی طبیعت میں افاقہ شروع ہے اور برکت کی اور بھی کئی صورتیں ہیں ) جماعت کے لئے بھی بابرکت ہوں گی اور خود عا کرنے والوں کے لئے بھی بابرکت ہوں گی۔اس سے بڑھ کر اور کیا چاہتے ہو؟ اس مختصر سے نوٹ کے ختم کرنے سے قبل میں صدقات کے متعلق بھی کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔صدقہ مختلف صورتوں میں دیا جا سکتا ہے۔اوّل جانور ذبح کرنے کی صورت میں۔کیونکہ جان کے بدلے جان کا اصول تمام مذاہب میں مسلم ہے۔جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سنت سے ثابت ہے۔دوسرے مسکینوں اور یتیموں اور بھوکوں کو کھانا کھلانے کی صورت میں جیسا کہ قرآن مجید کی متعدد آیات میں تاکید کی گئی ہے۔تیسرے غریبوں اور بیواؤں اور بے سہارا لوگوں کو ان کی ضرورت کے لئے نقد امداد کا انتظام کر کے۔چوتھے نادار بیماروں کے لئے ادویہ اور ضروری غذا یا لباس مہیا کر کے۔پانچویں ہونہار مگر غریب طالبعلموں کے لئے فیسوں اور کتابوں کی امداد کی صورت میں اور چھٹے اگر کسی غریب یا یتیم یا بیوہ کا مکان گر گیا ہو یا وہ ایسی ضروری تکمیل چاہتا ہو جس کے بغیر گزارہ نہ ہومگر اسے اس کی طاقت نہ ہو تو اس کا انتظام کرا کے وغیرہ وغیرہ۔یہ سب صدقہ کی مقبول اور مستحسن صورتیں ہیں جو ہمارے دوستوں کے مد نظر رہنی چاہئیں۔اور صدقہ میں احمد یوں، غیر احمد یوں، غیر مسلموں بلکہ جانوروں تک کو شامل کرنا چاہئے۔ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فِي كُلِّ كَبَدٍ حَرِّ أَجْرٌ۔یعنی ہر زندہ چیز کی امداد کرنے اور اسے تکلیف سے بچانے میں خدا نے اجر مقرر کر رکھا ہے۔اور ایک حدیث میں آپ فرماتے ہیں کہ ایک کنچنی یعنی فاحشہ عورت کو خدا نے اس لئے بخش دیا کہ اس نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر ایک پیاسے کتے کو پانی پلایا تھا۔اللہ اللہ رحمت تھا۔اللہ کی کتنی وسعت ہے!!! وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ( محرره 3 جون 1959 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 6 جون 1959 ء )