مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page vi of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page vi

vi عرض ناشر الْحَمْدُ لِلَّهِ ثُمَّ الْحَمْدُ لِلَّهِ - اللہ تعالیٰ کے فضل و تائید کے ساتھ قیادت اشاعت مجلس انصاراللہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی خواہش کو مضامین بشیر جلد سوم اور جلد چہارم اشاعت کی صورت میں پورا کرنے کی توفیق پارہی ہے۔ایک دفعہ استاذی المحترم نے گفتگو کے دوران خاکسار سے کہا کہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مجھ سے اس خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ ”میرے بعد میرے مضامین کو کتابی شکل ضرور دینا“ سو الحمد للہ اس وقت دو جلدیں تیار ہیں اور یہ دونوں جلدیں بالترتیب 1951 ء تا 1959 ء اور 1960 ء تا 1963 ء کے مضامین پر مشتمل ہیں۔اس علمی اور روحانی مائدہ کو تیار کرتے وقت قارئین کے افادہ کے لئے درج ذیل امور کو مد نظر رکھا گیا ہے۔۔آیات قرآنیہ میں جہاں بھی ”الخ“ کا لفظ استعمال ہوا ہے یا نقطے تھے وہاں آیات مکمل کر دی گئی ہیں۔ii۔آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کو حوالہ جات سے مزین کر دیا ہے۔نیز ترجمہ درج نہ ہونے کی صورت میں ان کا ترجمہ بھی بریکٹ میں دے دیا گیا ہے۔iii۔تمام عربی عبارات پر اعراب لگا دیئے ہیں۔iv۔ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے روحانی خزائن سے دے دیئے گئے ہیں۔۷۔مشکل الفاظ کے معانی بریکٹ میں دے دیئے ہیں۔-V قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، سلطان القلم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وہ موعود فرزند ہیں جو قلمی میدان میں آپ کے مد و معاون ثابت ہوئے۔آپ کی علمی وفکری خصوصیات اس قدر اعلیٰ و نمایاں تھیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی پیدائش سے قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام فرمایا تھا کہ يُنير بُرهَانَكَ ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 172) یعنی یہ فرزند آپ کی برہان ( حجت قاطعہ ) کو واضح اور روشن کرے گا۔آپ نے حسب ضرورت دین و دنیا کے قریبا ہر موضوع پر قلم اُٹھایا اور علم و معرفت کے موتی بکھیرے۔اسلامی، جماعتی یا ملکی تاریخ کا مسئلہ ہو۔آپ نے ہر میدان میں رہنمائی فرمائی۔آپ کی تحریر کا ایک خاصہ یہ تھا