مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 69 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 69

مضامین بشیر جلد سوم (10) محترمی مرزا مہتاب بیگ صاحب سیالکوٹ (11) محترمی منشی محمد ابراہیم صاحب بٹالوی لاہور (12) محترمی میاں صدر الدین صاحب در ولیش قادیان (13) محترمی ڈاکٹر عطر دین صاحب درویش قادیان 69 ان شہادتوں کے وصول ہونے سے قبل جب میں نے یہ معاملہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالے کی خدمت میں پیش کیا تھا۔تو حضور نے یہ فرمایا تھا کہ ” مجھے اچھی طرح یاد نہیں، لیکن دوبارہ پیش ہونے پر فرمایا کہ۔” مجھے جہاں تک یاد ہے بیعت ایک ایسی جگہ ہوئی تھی جہاں درخت کے گرد کچھ کھلی جگہ تھی اور یہ جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مملو کہ باغ میں ہے۔اس لئے میرے علم میں بیعت وہاں ہوئی ہے“ جہاں بیعت ہوئی میرے علم میں نقشہ یوں ہے۔رسته چاه سو حضرت خلیفہ مستی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے غالب خیال کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر پہلی بیعت حضرت مسیح موعود علیہ السلام والے باغ میں ہوئی تھی۔جو مخلوط باغ کے جنوبی حصہ میں مقبرہ بہشتی کے ساتھ متصل طور پر واقع ہے۔لیکن چونکہ یہ ایک تاریخی معاملہ ہے اور عقائد سے تعلق نہیں رکھتا۔اور حضرت خلیفہ اسی ایدہ نے بھی حتمی صورت میں اپنی رائے ظاہر نہیں فرمائی۔اس لئے اگر اس کے خلاف کو ئی قطعی ثبوت میسر آ جائے تو یقینا اس پر غور ہو سکے گا۔گوجیسا کہ میں او پر عرض کر چکا ہوں میری ذاتی رائے بھی حضرت خلیفہ المسیح ایدہ اللہ کے خیال کی تائید میں ہے۔یہ بات بھی قابل نوٹ ہے کہ محترمی بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی اور محترمی شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے اپنی رائے بڑی پختگی اور قطعیت کے ساتھ ظاہر فرمائی ہے۔اور یہ دونوں بزرگ پرانے بزرگوں