مضامین بشیر (جلد 3) — Page viii
viii کے پیش لفظ میں بجاطور پر تحریر فرمایا تھا۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی سلسلہ کے حالات پر خدا کے فضل سے بہت گہری نظر تھی۔جب کبھی بھی کوئی اہم معاملہ یا کوئی واقعہ رونما ہوا تو آپ اپنی خدا داد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کا حل یا تشریح تفصیلاً ضبط تحریر میں لائے اور پھر جماعتی اخبارات و رسائل میں شائع فرمایا۔آپ کا یہ علمی، تربیتی اور روحانی سلسلہ تحریرات 1913ء سے 1963 ء تک کے طویل عرصہ پر محیط ہے اور یہ قیمتی سرمایہ مختلف اخبارات ورسائل میں بکھرا پڑا ہے جس تک ہر فر د جماعت کی رسائی ممکن نہیں۔“ اس مائدہ تک ہر فرد جماعت کی رسائی کی خاطر قیادت اشاعت نے چار جلدوں میں اشاعت کی سعادت پائی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ